Urdu News

اروناچل کے ویٹ لفٹر بونی منگھکیا نے قومی ریکارڈ توڑ کر کیسے روشن کیاعلاقے کانام؟

اروناچل پردیش  کے ویٹ لفٹر بونی منگھکیا نے منگل کو کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 میں طلائی تمغہ جیتنے کے  ساتھ ہی قومی ریکارڈ کو  بھی توڑ دیا

ایٹا نگر،8 فروری

اروناچل پردیش  کے ویٹ لفٹر بونی منگھکیا نے منگل کو کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2023 میں طلائی تمغہ جیتنے کے  ساتھ ہی قومی ریکارڈ کو  بھی توڑ دیا۔

خواتین کے 55 کلوگرام وزن کے زمرے میں حصہ لیتے ہوئے، منگھکیا نے اروناچل پردیش کے لیے یوتھ گیمز کا دوسرا طلائی تمغہ جیتنے کے لیے اسنیچ میں 74 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک (کل 176 کلوگرام( میں 102 کلوگرام وزن اٹھا کر ایک نیا قومی ریکارڈ بنایا۔

بونی کے علاوہ اس دن اروناچل کے شنکر لاپنگ نے بھی ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔61 کلوگرام وزن کے زمرے میں مقابلہ کرتے ہوئے، لاپنگ نے اسنیچ میں 108 کلو، کلین اینڈ جرک میں 140 کلوگرام (کل 248 کلوگرام( اٹھا کر پہلی پوزیشن حاصل کی اوراروناچل پردیش کے لیے سونے کا تمغہ جیتا۔

اروناچل کے ویٹ لفٹر مارکیو تاریو اور بنگیا تانی نے بھی اس دن بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے جیتے۔مارکیو نے اسنیچ میں 119 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 150 کلوگرام (کل 269 کلوگرام) اٹھا کر 67 کلوگرام وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جب کہ تانی جنہوں نے اسنیچ میں 117 کلو اور کلین اینڈ جرک میں 150 کلوگرام (کل 267 کلوگرام) وزن اٹھایا۔

Recommended