Urdu News

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: نیوزی لینڈ کو چیمپئن بنانے والے ولیمسن ٹاپ پرپہنچے

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ

کوہلی اور روہت ٹاپ 10 میں برقرار

نئی دہلی ، 30 جون (انڈیا نیرٹیو)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کی۔ اس میں نیوزی لینڈ کوٹیسٹ چیمپئن بنانے والے ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کو ایک پوزیشن کا فائدہ ہوا اور وہ دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیائی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر پھسل گئے۔ اسی کے ساتھ ہی ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو ایک جگہ کا نقصان ہوا ہے۔

نومبر 2015 میں ولیم سن پہلی بار سر فہرست مقام پر پہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ دو ہفتے قبل بھی وہ سرفہرست تھے۔ تب اسمتھ نے انہیں ہٹا دیا تھا۔ تاہم ، اب ولیمسن ایک بار پھر نمبر ون بن گئے ہیں۔

30۔ سالہ ولیمسن نے 18 جون سے ساوتھمپٹن میں کھیلی جانے والی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں 101 رن بنا کر ٹیم کو فتح کی طرف راغب کیا تھا۔ انہوں نے پہلی اننگ میں 49 رن بنائے اور دوسری اننگ میں 52 رنز بنائے۔ اب وہ 201 پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون ٹیسٹ بیٹسمین بن گئے ہیں۔ ان کے اور اسٹیو اسمتھ کے مابین 10 پوائنٹس کا فرق ہے۔

ہندوستانی اسپنر رویندر جڈیجا کو بھی آل راونڈروں کی درجہ بندی میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ نمبر دو سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ان کے بعد انگلینڈ کے بین اسٹوکس ہیں۔ ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں جڈیجا کچھ خاص مظاہر ہ نہیں کرسکے۔ انہوں نے صرف ایک وکٹ حاصل کی۔ بیٹنگ میں بھی وہ صرف 15 اور 16 رن بناسکے۔ٹیم انڈیا کے بلے باز رشبھ پنت ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ان کے علاوہ وراٹ کوہلی اور روہت شرما ٹاپ 10 میں اپنی اپنی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ چوتھے نمبر پر کوہلی اور چھٹے نمبر پر روہت شرماہیں۔

ڈبلیو ٹی ٹی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں 49 اور 15 رن بنانے والے ٹیم انڈیا کے نائب کپتان اجنکیا رہانے کو 3 پوزیشن کا فائدہ حاصل ہواہے۔ وہ 13 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ وہیں ڈبلیو ٹی سی کے فائنل کی دونوں اننگز میں فلاپ رہنے والے چیتشور پجارا کو 3 پوزیشن کا نقصان اٹھاناپڑاہے ۔ وہ 16 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پجارا نے فائنل کی پہلی اننگ میں 8 اور دوسری اننگز میں 15 رن بنائے۔

Recommended