Urdu News

بلے بازی بہتر ہوتی تو گلابی گیند ٹیسٹ تین سے چار دن تک چلتا: کیون پیٹرسن

بلے بازی بہتر ہوتی تو گلابی گیند ٹیسٹ تین سے چار دن تک چلتا: کیون پیٹرسن


بلے بازی بہتر ہوتی تو گلابی گیند ٹیسٹ تین سے چار دن تک چلتا: کیون پیٹرسن

نئی دہلی ، 26فروری (انڈیا نیرٹیو)

ٹیم انڈیا اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ جلد ختم ہونے کو لے کر کئی سابق کرکٹرس اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی اپنے رائے دیتے ہوئے ہندوستان اور انگلینڈ دونوں کی بلے بازی کوکم بہتر قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ بہتر ہوتی تو گلابی گیند کا ٹیسٹ 3 یا 4 دن تک بھی چلاجاتا۔ کیون پیٹرسن نے احمد آباد میں پنک بال ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ٹیم انڈیا کی فتح کے بعد اپنی رائے کا اظہار کیا۔

کیون پیٹرسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کہا کہ میں آپ کو ٹیسٹ میچ کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کیوں جلدی ختم ہوا۔ پیٹرسن نے کہا کہ دونوں ٹیموں کی جانب سے بلے بازی کی کارکردگی ناقص رہی۔ 30 وکٹیں گر گئیں ، جن میں سے 21 وکٹیں سیدھی رہنے والی گیندوں پرگری ۔ اگر بیٹنگ بہتر ہوتی تو یہ میچ تیسرے یا چوتھے دن بھی چل سکتا تھا۔

میچ ختم ہونے کے فوراً بعد کیون پیٹرسن نے احمد آباد کی پچ پر بھی کچھ سوالات اٹھائے تھے۔ انہوں نے ہندی میں ٹویٹ میں لکھا کہ اس طرح کی وکٹ ایک میچ کے لئے ٹھیک ہے جہاں بلے باز کی مہارت اور تکنیک کا ٹیسٹ ہو۔ میں اس طر ح کا وکٹ مزیدنہیں دیکھنا چاہتا۔ میرے خیال میں تمام کھلاڑی بھی یہ نہیں چاہتے ہیں۔

واضح ہو کہ اس سے قبل چنئی ٹیسٹ کے بعد بھی کیون پیٹرسن نے سوال اٹھایا تھا۔ ٹیم انڈیا نے پنک بال ٹیسٹ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم کو مکمل طور پربیک فٹ پر لا دیا ہے۔

ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز ونے کمار کاریٹائرمنٹ کا اعلان

ہندوستانی کرکٹر ونے کمار نے انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ونے کمار نے یہ اعلان ٹویٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں ایک لمبی پوسٹ لکھتے ہوئے کیا۔ ٹیم انڈیاکے علاوہ ونے کمار آئی پی ایل میں بھی کھیلے تھے۔ ونے کمار کی کرناٹک کرکٹ میں بھی عمدہ کا رکردگی رہی ہے۔

ٹویٹر پر ونے کمار نے کہا کہ میرے کیریئر کے دوران محبت اور تعاون کے لئے آپ سب کا شکریہ۔ آج میں اپنا بوٹ لٹکا رہا ہوں۔ ونے کمار نے ایک بڑا خط بھی پوسٹ کیاہے جس میں لکھا ہے کہ 25 سال کرکٹ کے کئی اسٹیشنوں کو عبور کرنے کے بعد میں ریٹائرمنٹ کے اسٹیشن پہنچ گیا ہوں۔ملے جلے جذبات کے ساتھ میں انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

ونے کمار نے ٹیم انڈیاکے لئے کھیلنے کو لے کر خود کو خوش قسمت بتایا اور کہا کہ میرے سفر میں بہت سارے بہترین لمحے آئے ،جن کو میں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بی سی سی آئی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے فیملی کا حصہ بنایا۔ میرے لئے کرکٹ کھیل نہیں بلکہ زندگی کا ایک طریقہ ہے۔ میں نے اس سے بہت سی چیزیں سیکھی ہیں۔ میں رائل چیلنجرس بنگلور ، ممبئی انڈینز کولکاتا نائٹ رائڈرس اور کوچی ٹسکرس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

غور طلب ہے کہ 37 سالہ ونے کمار نے سب سے پہلے مئی 2010 میں سری لنکا کے خلاف ٹی۔20 کرکٹ سے انٹرنیشنل کرکٹ کا سفر شروع کیا تھا۔ اس کے بعد وہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی کھیلے۔ ہندوستان کے لئے ونے کمار نے ٹی۔ 20 کرکٹ میں 9 میچوں میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ ون ڈے میں 31 میچوں میں انہوں نے 38 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹیسٹ کے بعد وہ اس فارمیٹ میں کبھی نہیں کھیلے۔ انہوں نے اس میں 1 وکٹ حاصل کی۔

Recommended