Urdu News

بھارتی گیند بازوں کے سامنے کیوی بلے بازوں نے گھٹنے ٹیکے،296رنوں پر سمٹ گئی

بھارتی گیند بازوں کے سامنے کیوی بلے بازوں نے گھٹنے ٹیکے،296رنوں پر سمٹ گئی

دونوں سلامی بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بھارتی گیند بازوں کا نہیں کرسکا مقابلہ، بھارت کی بھی خراب شروعات

بھارت – نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ کی پہلی ننگ296رنوں پر سمٹ گئی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹام لیتھم نے سب سے زیادہ95رن بنائے۔ لیتھم کے علاوہ ول ینگ نے89رن اور کائل جیمیسن نے23رن بنائے۔

جواب میں بھارت کی دوسری اننگز کا آغازبھی خراب رہا اور دن کا کھیل ختم ہونے پر بھارت نے ایک وکٹ کھوکر14 رنز بنا لیے ہیں۔ مینک اگروال چار اور چیتشور پجارا 09 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بھارت کا واحد وکٹ شبھمن گل کے شکل میں گرا جو ایک رن کے انفرادی اسکور پر جیمیسن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ بھارت کی مجموعی برتری 63 رنز ہے۔

تیسرے دن نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے کل کے اسکور بغیر کسی نقصان کے 129 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا 151 کے مجموعی اسکور پر لگا۔ اشون نے ول ینگ (89) کو پویلین بھیج کر نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد 197 کے مجموعی اسکور پر امیش یادو نے کین ولیمسن (18) کو ایل بی ڈبلیو کر کے بھارت کو دوسری کامیابی دلائی۔

نیوزی لینڈ کو تیسرا دھچکا راس ٹیلر کی صورت میں 214 کے مجموعی اسکور پر لگا۔ اکشر کی گیند پر متبادل کھلاڑی بھرت نے وکٹ کے پیچھے ٹیلر کا شاندار کیچ پکڑا۔ اس کے فوراً بعد 218 کے مجموعی اسکور پر اکشر نے ہینری نکولس (2) کوایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے بھارت کو ایک اور کامیابی دلائی۔

اکشر نے 227 کے مجموعی اسکور پر سنچری کی طرف بڑھ رہے لیتھم کوبھرت کے ہاتھوں اسٹمپ کراکر نیوزی لینڈ کو پانچواں دھچکا دیا۔ لیتھم نے 282 گیندوں پر10 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنائے۔ اکشر پٹیل نے ٹام بلنڈیل کو اپنا چوتھا شکار بنایا اور انہیں 13 رنز پر کلین بولڈ کردیا۔ ٹم ساؤتھی 5 رنز بنا کر اکشر پٹیل کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔ کائل جیمیسن 23 رنز بنا کر اشون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اشون کو سومرویل نے آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے 5، روی چندرن اشون نے تین اور امیش یادو اور رویندرا جڈیجہ نے 1-1 وکٹ حاصل کئے۔

اس سے قبل بھارت کی پہلی اننگز 345 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے شریس ایئر نے بہترین سنچری اسکور کرتے ہوئے 105 رنز بنائے۔ ایئر کے علاوہ شبھمن گل نے 52، رویندرا جڈیجہ نے 50 اور روی چندرن اشون نے 38 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے پانچ، کائل جیمیسن نے تین اور اعزاز پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Recommended