Urdu News

آئی پی ایل کرکٹ میں: پنجاب کنگس نے ممبئی انڈینس کو 9 وکٹ سے ہرایا

@IPL

آئی پی ایل کرکٹ میں: پنجاب کنگس نے ممبئی انڈینس کو 9 وکٹ سے ہرایا

آئی پی ایل کرکٹ میں، کل چنئی میں پنجاب کنگس نے ممبئی انڈینس کو 9 وکٹ سے ہرادیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ممبئی انڈینس نے 6 وکٹ پر 131 رن بنائے، جن میں کپتان روہت شرما کے 63 رن شامل تھے۔ 

پنجاب کی جیت کپتان راہل اور مینک اگروال کی شروعاتی 53 رنوں کی ساجھیداری اہم رہی۔ کِرس گیل نے بھی 35 گیندوں پر 43 رنوں کی دھواں دار بلے بازی کی۔پنجاب اور ممبئی دونوں نے پانچ میں سے دو-دو میچ جیتے ہیں۔آج وانکھڑے اسٹیڈیم میں راجستھان رائلس اور کولکاتہ نائٹ رائڈرس کا مقابلہ ہوگا۔

روہت نے پنجاب سے شکست کے بعد کہا ،ٹیم کی بیٹنگ میں کمی

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2021کے 17 ویں میچ میں پنجاب کنگز کے خلاف 09 وکٹوں سے شکست سے دوچار ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے کہاہے کہ "شکست کی وجہ ان کی بیٹنگ میں کمی ہے "۔ 

ممبئی انڈینز کے بلے بازوں کوابھی تک اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلنا باقی ہے۔ روہت نے میچ میں شکست کے بعد کہا، " ہماری بیٹنگ میں کچھ کمی ہے ، ہم 20 اوورز میںجس انداز سے بلے بازی کرنا چاہتے تھے ،نہیں کرسکے۔

 ممبئی نے پنجاب کے خلاف نو وکٹ پر 131 رن بنائے تھے ، جس کا پنجاب نے آرام سے پیچھا کیا۔ چیپک کی وکٹ بہت سست ہے لیکن روہت کو لگتا ہے کہ ان کی ٹیم نے 20 سے 30 رن کم بنائے ہیں۔ روہت نے کہا ، "مجھے اب بھی لگتا ہے کہ چنئی کے پچ پربیٹنگ کرنابرا نہیں ہے۔ آپ نے دیکھا کہ پنجاب کنگز نے کیسے بیٹنگ کی اور میچ 9 وکٹوں سے جیتا۔ یہ وہ چیز ہے جو ہماری بیٹنگ سے غائب ہے۔

 روہت نے مزید کہا ، " اگر آپ کو اس وکٹ پر 150-160 رن مل جاتے ہیں تو آپ ہمیشہ کھیل میں بنے رہتے ہیں ، یہی وہ چیز ہے جو ہم آخری دو میچوں میں نہیں کر سکے۔ ہم نے پہلے بھی پاور پلے میں اچھی بیٹنگ کی تھی ، لیکن آج ہم اس میں ناکام رہے ۔

یادرہے کہ ممبئی کے خلاف میچ میں پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ممبئی نے کپتان روہت شرما ( 63) کی عمدہ نصف سنچری اور سوریا کمار یادو کے 33 رن کی بدولت 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 131 رن بنائے۔ جواب میں پنجاب نے کپتان کے ایل راہل ( ناٹ آؤٹ 60) اور کرس گیل (ناٹ آﺅٹ 43 ) کی عمدہ اننگز کی بدولت 1 وکٹ کا ہدف 17.4 اوورز میں حاصل کیا۔

ٹیم ہر میچ کے ساتھ بہتر ہو تی جارہی ہے: کے ایل راہل

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے 17 ویں میچ میں ممبئی انڈینز کے خلاف 9 وکٹوں کی زبردست فتح کے بعد ، پنجاب کنگز کے کپتان کے ایل راہل نے کہا کہ ان کی ٹیم ہر میچ کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے۔

میچ کے بعد ، راہل نے کہا ، "ہم آہستہ آہستہ ایک ٹیم کے طور پر بہتری کی طرف آرہے ہیں۔ ہمارے کھلاڑیوں کی تال میل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بشنوئی جس طرح واپس آئے اور جس انداز میں انہوں نے بولنگ کی وہ حیرت انگیز تھا۔"

ٹاس جیتنے کے بعد سست چنئی کی پچ پر پہلے فیلڈنگ کے اپنے فیصلے پر ، راہل نے کہا ، "ہم نے سنا تھا کہ یہاں بہت اوس پڑی ہے۔ مجھے محسوس ہوا کہ میچ میں اہم کردار ادا کیاجاسکتا ہے ، لہذا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔"

راہل نے کہا ، "جب میں جانتا ہوں کہ میں کس مقصد کا پیچھا کر رہا ہوں ، تو اننگز کو تیز کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ میں اننگز کی تکمیل کے طریقے سے بہت خوش ہوں۔"

اس سیزن میں پہلا کھیل کھیلنے والے لیگ اسپنر روی بشنوئی پنجاب کے سب سے کامیاب با لر تھے۔ بشنوئی کی تعریف کرتے ہوئے راہل نے کہا ، "بدقسمتی سے بشنوئی پہلے چند میچوں سے محروم رہے ، انہوں نے انیل کمبلے بھائی کے ساتھ کام کیا ، وہ ایک بہادر بولر ہیں۔ وہ اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں۔"

یادرہے کہ ممبئی کے خلاف میچ میں پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ممبئی نے کپتان روہت شرما (63) کی عمدہ نصف سنچری اور سوریا کمار یادو کے 33 رنز کی بدولت 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 131 رن بنائے۔ جواب میں پنجاب نے کپتان کے ایل راہل (ناٹ آؤٹ 60) اور کرس گیل (ناٹ آﺅٹ 43) کی عمدہ اننگز کی بدولت 1 وکٹ کا ہدف 17.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

Recommended