تیسری ٹی 20 میں انگلینڈ نے ہندوستان کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا ، سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کرلی
احمد آباد ، 17 مارچ (انڈیا نیرٹیو)
جوس بٹلرکی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ہندوستان کوآٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1کی برتری حاصل کرلی۔ بھارت نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 156 رنز بنائے تھے۔ جواب میں انگلینڈ نے 18.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا کر کامیابی حاصل کرلی۔ بٹلر 52 گیندوں پر 83 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ اس دوران انہوں نے پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ بٹلر کے علاوہ جانی بیئرسٹو 28 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
157رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ، انگلش ٹیم کے جیسن رائے اور جوس بٹلرنے بہتر شروعات کی اور چوتھے اوور میں ہی 23 رنوں کا اضافہ کیا ، لیکن اسی اوور میں یوزویندر چہل نے روہت شرما کے ذریعہ رائے (09) کو کیچ دے دیا۔ تاہم رائے کے آوٹ ہونے کا جوس بٹلر پر کوئی اثر نہیں ہوا اور وہ تیز بلے بازی کرتے رہے۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری 26 گیندوں پر صرف چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے مکمل کی۔
بٹلر نے ڈیوڈ میلان کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے صرف 37 گیندوں پر 58 رنوںکی شراکت قائم کی۔ واشنگٹن نے 81 رنوں کے مجموعی اسکور پر 10 اوورز میں پنت کے ہاتھوں شراکت داری کو اسٹمپ کراکر توڑدی ۔ملان نے 17 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔ اس کے بعد جانی بیئرسٹو اور جوس بٹلر نے تیسری وکٹ کے لئے 52 گیندوں پر 77 رنوں کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے انگلینڈ کو آٹھ وکٹ سے فتح دلائی۔ بٹلر 83 اور بیئرسٹو 40 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی طرف سے ، واشنگٹن سندر اور یوزویندر چہل نے 1-1 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل کپتان ویراٹ کوہلی کی ناقابل شکست نصف سنچری اننگز کی بدولت ہندوستان نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 156 رنز بنائے تھے۔
کوہلی نے 46 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے۔ کوہلی کے علاوہ ، رشبھ پنت نے 25 اور ہاردک پانڈیا نے 17 رنز بنائے۔اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت کی شروعات خراب رہی اور کے ایل کوبغیر کھاتہ کھولے مارک ووڈ نے لگاتار تیسری بار بولڈ کردیا۔
اس کے بعد ، روہت شرما 15 رن بنانے کے بعد ووڈکی گیند پر جوفرا آرچر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ گذشتہ میچ میں نصف سنچری کی چھلکتی ہوئی شروعات کرنے والے ایشان کشن بھی کرس جورڈن کی گیند پر چار رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔12 ویں اوورمیں رشبھ پنت 64 کے مجموعی سکور پر ویرات کوہلی کی غلطی سے آﺅٹ ہوگئے ۔
15 ویں اوور میں ،شریئس ائیر کی شکل میں ہندوستانی ٹیم کو 86 کے مجموعی اسکور پر پانچواں دھچکا لگا۔ وہ نو رن بنا کر مارک ووڈ کا تیسرا شکار بن گیا۔ 20 اوور کی آخری گیند پر ہاردک پنڈیا جارڈن کی گیندپرجوفرا آرچر کوکیچ دے کرآﺅٹ ہوئے ۔ہاردک نے 17 رنز بنائے۔ کپتان کوہلی 77 رنز بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے تین اور کرس جورڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔