Urdu News

سری نگر میں دوسری پازیٹیو کشمیر فٹ بال چیمپئن شپ 2022 کا افتتاح

سری نگر میں دوسری پازیٹیو کشمیر فٹ بال چیمپئن شپ 2022 کا افتتاح

جموں و کشمیر کھیلوں کا پاور ہاؤس ہے  اور اس میں خاص طور پر فٹ بال کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے:  بھٹناگر

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج کہاکہ جموں و کشمیر کھیلوں کا پاور ہاؤس ہے اور اس میں خاص طور پر فٹ بال کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

مشیر بھٹناگر نے یہ تبصرے یہاں ٹی آر سی سنتھیٹک ٹرف اسٹیڈیم میں مثبت کشمیر فٹ بال چیمپئن شپ 2022 کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے دوران دیئے۔اس ٹورنامنٹ کا انعقاد پازیٹو کشمیر نے جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے اشتراک سے کیا ہے۔

چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر بھٹناگر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کی زبردست گنجائش ہے

اور حکومت اس صلاحیت کو بروئے کار لانے اور قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے پوری عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

یہاں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں موجودہ حکومت نے کھیلوں کے شعبے کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے اور نوجوانوں کی کھیلوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے جموں و کشمیر میں بین الاقوامی معیار کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے۔

مشیر نے مزید کہا کہ پچھلے تین سالوں میں، حکومت نے جموں و کشمیر کی ہر پنچایت میں کھیل کے میدان قائم کیے ہیں تاکہ دیہی اور شہری علاقوں میں نوجوانوں کی چھپی ہوئی کھیلوں کی صلاحیتوں کو تلاش کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقتوں میں جموں و کشمیر کے نوجوان بڑی تعداد میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں میں نظر آئیں گے۔

Recommended