Categories: کھیل کود

ہندوستان نے دی انگلینڈ کو 151 رنوں سے شکست، سیریز میں ہندوستانی کی سبقت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی : ہندوستان نے لارڈس میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 151 رنوں سے ہرادیا ہے ۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے سبقت حاصل کرلی ہے ۔ ہندوستان نے کے ایل راہل کی سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 364 رن بنائے ، جس کے جواب میں کپتان جو روٹ کی شاندار اننگز کے دم پر انگلینڈ نے 391 رن بنائے ۔ اس کے بعد ہندوستان نے دوسری اننگز آٹھ وکٹ پر 298 رن بناکر ڈکلیئر کردی اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 272 رنوں کا ہدف دیا ۔ نائب کپتان رہانے (61) اور تیز گیند باز محمد سمیع (56) نے نصف سنچریاں بنائیں ۔ سمیع اور بمراہ نے نویں وکٹ کیلئے 89 رنوں کی شاندار شراکت داری کی ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سمیع اور بمراہ نے بلے بازی میں اپنا جوہر دکھانے کے بعد ایشانت شرما کے ساتھ مل کر انگلینڈ کے ٹاپ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ ہندوستان کی جیت میں کپتان جو روٹ سب سے بڑا روڑا نظر آرہے تھے ، لیکن انہیں جسپریت بمراہ نے 33 رن کے ذاتی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی ۔ انہوں نے پہلی اننگز میں ناٹ آوٹ 180 رن بنائے تھے ۔ جانی بیرسٹو کو ایشانت شرما نے ٹی ٹریک سے ٹھیک پہلے آوٹ کیا ۔ بمراہ اور سمیع نے دونوں سلامی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ دونوں سلامی بلے باز اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے پہلے ٹیم انڈيا نے آج صبح 181 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا ۔ ہندوستان انگلینڈ سے 154 رنز آگے تھا ۔ ہندوستان کے وکٹ کیپر رشبھ پنت اولی رابنسن کے اوور میں وہ وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ہاتھوں باہر جانے والی گیند پر بیٹ کے ساتھ کیچ ہو گئے۔ پنت نے 46 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 22 رنز بنائے۔ نئے بلے باز ایشانت شرما نے 26 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستان کی آٹھویں وکٹ 209 کے اسکور پر گرگئی۔ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ ہندوستان کی اننگز جلد ختم ہو جائے گی لیکن سمیع اور بمراہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے بولرز پر دباؤ ڈالا۔ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے اپنی فیلڈنگ کو پھیلایا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں بلے بازوں نے آسانی سے رنز بنائے  ۔ سمیع اور بمراہ نے نویں وکٹ کیلئے 89 رنوں کی شاندار شراکت داری کی ۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago