Urdu News

بھارت نے جارجیا کو شکست دے کر ورلڈ ویمنز ٹیم شطرنج چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی

بھارت نے جارجیا کو شکست دے کر ورلڈ ویمنز ٹیم شطرنج چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی

نئی دہلی، 2 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستان نے جمعہ کو جارجیا کو شکست دے کر ورلڈ ویمنز ٹیم شطرنج چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ہندوستانی دستے نے جارجیا کو 2.5-1.5 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ تانیہ سچدیو نے کھیل میں مریم اربیدیز کو شکست دینے کے بعد بھارت کے فائنل میں جگہ بنائی۔

Chess.com-indiaنے ٹویٹ کیا، " بھارت نے جارجیا کو 2.5-1.5 سے ہرا کر ورلڈ ویمنز ٹیم شطرنج چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ بڑی جیت۔"

یادرہے کہ اس سے قبل ہندوستانی خواتین کی شطرنج ٹیم نے کوارٹر فائنل میچ میں بہت مضبوط نظر آنے والی قازقستان کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر عالمی خواتین شطرنج کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ بھارت نے میچ 2.5-1.5 سے جیت لیاتھا۔

Recommended