Urdu News

بھارت نے آخری ٹی 20 مقابلہ میں انگلینڈ کو 36رنوں سے شکست دی

بھارت نے آخری ٹی 20 مقابلہ میں انگلینڈ کو 36رنوں سے شکست دی

پانچ میچوں کی سیریز 3-2سے جیت لی

احمد آباد ، 21 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو 36 رنوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 3-2 سے جیت لی۔ آخری میچ میں ، ہندوستان نے انگلینڈ کے سامنے فتح کے لئے 225 رنوںکا بڑا ہدف دیا تھا ، جواب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 08 وکٹوں کے نقصان پر 188 رن ہی بنا سکی۔ انگلینڈ کی طرف سے ڈیوڈ مالان نے 68 اور جوز بٹلر نے 52 رن بنائے۔

ہندوستان کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے تین ، بھونیشور کمار نے دو اور ٹی نٹراجن اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ ہندوستان کے لئے ویراٹ کوہلی نے ناقابل شکست 80 ، روہت شرما نے 64 ، سوریا کمار یادو نے 32 اور ہاردک پانڈیا نے ناقابل شکست 39 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس اور عادل راشد نے 1-1 وکٹیں لیں۔

کرکٹ میں بھارت نے کل رات احمدآباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں انگلینڈ کو 36 رن سے ہرادیاہے۔اس جیت کے ساتھ بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز تین دو سے جیت لی ہے۔

بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں دووکٹ کے نقصان پر 224 رن بنائے تھے۔اس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم آٹھ وکٹ پر 188 رن ہی بناسکی۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ منگل کو ہوگا۔

Recommended