Urdu News

بھارت 2036 اولمپکس کے لیے دعویٰ پیش کرنے کے لیے تیار: انوراگ ٹھاکر

انوراگ سنگھ ٹھاکر نے موٹے اناج پر خصوصی ایپی سوڈ کے ساتھ فٹ انڈیا صحتمند ہندوستان ٹاک سیریز کا آغاز کیا

 نئی  دہلی۔28؍ دسمبر

 ہندوستان 2036 میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کے لیے  اپنا دعویٰ  پیش کرے گا۔ ستمبر 2023 میں ممبئی میں ہونے والے آئی او سی سیشن کے دوران بین الاقوامی اولمپک کمیٹ  کے مکمل اراکین کے سامنے ایک روڈ میپ پیش کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر  نے منگل کوایک خاص بات  چیت میں یہ اعلان کیا۔ ٹھاکر نے کہا کہ حکومت کھیلوں کی میزبانی کے لیے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن  کی بولی کی حمایت کرے گی اور گجرات کا احمد آباد ممکنہ طور پر ‘ میزبان شہر’ ہوگا جس میں عالمی معیار کے کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ دستیاب ہوگا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان نے پہلے 1982 کے ایشیائی کھیلوں اور 2010 کے دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان اتنے بڑے پیمانے پرجی 20 صدارت کی میزبانی کر سکتا ہے، تو مجھے یقین ہے کہ حکومت عالمی اولمپک کمیٹی  کے ساتھ ملک میں اولمپکس کی میزبانی کرنے کے قابل ہو جائے گی۔

 ہم سب جانتے ہیں کہ سلاٹ 2032 تک بک کر لیے گئے ہیں۔ لیکن 2036 کے بعد، ہمیں امیدیں ہیں اور مجھے یقین ہے کہ بھارت اولمپکس کے لیے پوری طرح سے تیاری کرے گا اور  اپنا دعوی پیش کرے گا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ہندوستان 2036 میں اولمپکس کی میزبانی کے لیے تیار ہے، ٹھاکر نے کہا،ہاں، ہندوستان اس کے لیے مثبت بولی لگانے کے لیے تیار ہے۔ ہمارے لیے نہیں کہنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

 اگر ہندوستان کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے اتنی کوششیں کر رہا ہے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم نہ صرف اولمپکس کی میزبانی کریں گے بلکہ ہم اس کی بڑے پیمانے پر میزبانی بھی کریں گے۔ گیمز کی میزبانی کا یہ صحیح وقت ہے۔

Recommended