Urdu News

تاریخی ون ڈے میچ میں بھارت کی زبردست جیت ، 1000 ویں ون ڈے میچ کو یادگار بنا دیا

تاریخی ون ڈے میچ میں بھارت کی زبردست جیت ، 1000 ویں ون ڈے میچ کو یادگار بنا دیا

ہندوستانی ٹیم اتوار 6 فروری کو اپنے 1000 ویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں اتری تھی اور ہندوستان نے اس میچ کو یادگار بنا دیا۔ یہاں تک کہ بھارت کو اس تاریخی مقابلے میں 6وکٹوں سے جیت    اس بلے باز نے دلایا جس نے اس میچ کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔جی ہاں ہم یہاں بات کررہے ہیں دیپک ہڈا کی جنہیں اس میچ میں فنیشر کے طور پر موقع ملا تھا اور انہوں نے اس کردار کو اچھی طرح ادا کیا۔

آپ کو بتا  دیں کہ یہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا 1000 واں ایک روزہ بین الاقوامی میچ تھا اور اب تک ٹیم انڈیا اس فارمیٹ میں 519 میچ جیت چکی ہے۔ خاص بات یہ تھی کہ اس میچ میں روہت شرما پہلی بار ٹیم انڈیا کے محدود اوورز کے باقاعدہ کپتان کے طور پر ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے آئے تھے۔ ایسے میں یہ میچ ان کے لیے بھی یادگار ہوگا۔ اس میچ میں بھی روہت شرما نے 60 رن کی زبردست اننگ کھیلی، جسے وہ یاد رکھیں گے۔

 میچ کی بات کریں تو   ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ ہندوستانی ٹیم کے لیے درست ثابت ہوا، کیونکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 176 رن پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹیم انڈیا کے گیند بازوں نے مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو 43.5 اوور میں 180 رن سے پہلے ہی ڈھیر کردیا۔ بھارت کی جانب سے یجو یندر چہل نے 4 جبکہ واشنگٹن سندر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے ساتھ ہی ہندوستان کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جیتنے کے لیے 177 رن کا ہدف ملا تھا۔ بھارت نے یہ ہدف 28 اوور  میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور میچ 6 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما نے 60 رن بنائے جب کہ 28 رن ایشان کشن کے بلے سے نکلے۔ سوریہ کمار یادیو 34 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے اور ڈیبیو کرنے والے دیپک ہڈا نے 26 رن بنائے اور بھارت کو میچ جیتنے میں مدد دی۔

لتا کی یاد میں پہنی کالی پٹی

اس میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کالیپٹیاں باندھ کر میدان میں آئے، انہوں نے لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ لتا منگیشکر کا اتوار کی صبح ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور ان کی عمر بھی 90 سے تجاوز کر چکی تھی۔ بھارت رتن لتا منگیشکر کرکٹ کی مداح تھیں۔

Recommended