Urdu News

بھارت نے نیوزی لینڈ پر کسا شکنجہ، پہلے ٹسٹ میں جیت سے چند قدم دور

بھارت نے نیوزی لینڈ پر کسا شکنجہ، پہلے ٹسٹ میں جیت سے چند قدم دور

دوسری اننگ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے284رنوں کا دیا ہدف،نیوزی لینڈ نے چار رن کے اسکور پر کھویا پہلا وکٹ

پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے نیوزی لینڈ پر شکنجہ کس دیا ہے اور اسے جیت کے لئے صرف 9وکٹیں درکار ہیں۔ اس سے قبل بھارت نے 284رنوں پر بھارت نے اپنی اننگ ختم کرنے کا اعلان کردیا اور جلد ہی نیوزی لینڈ کی دوسری اننگ میں ایک وکٹ بھی گرادی۔ بھارت اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہے اور اسے آخری دن میچ جیتنے کے لیے 9 وکٹیں درکار ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کو 280 رنز بنانے ہیں۔بھارت نے اپنے اسپن گیند بازوں کو دونوں سروں سے لگایا اور انہیں فائدہ بھی ملا۔ اپنے دوسرے اوور میں اشون نے ول ینگ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ ینگ دو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

آج جب دن کے کھیل کاآغاز ہوا بھارت کی شروعات اچھی نہیں تھی اور اس نے صرف 51 رنز پر اپنی پانچ وکٹیں گنوا دیں۔ تاہم اس کے بعد چھٹی، ساتویں اور آٹھویں وکٹ کے لیے نصف سنچری پارٹنرشپ کی گئی۔ اوربھارت نے اپنی دوسری اننگز 7وکٹ پر234 رن بناکر اننگ ڈکلیئر کردی۔

 آج صبح بھارت نے 14 رن پر ایک وکٹ آگے کھیلنا شروع کیا تو بھارت کی شروعات اچھی نہیں تھی۔ پہلے سیشن میں بھارت نے 51 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد شریس ایئر کے 65 رنز کی اہم نصف سنچریوں اور ریدھیمان ساہا کے ناقابل شکست 61 رنز کی بدولت اپنی دوسری اننگز سات وکٹ پر 234 رنز پر ڈکلیئر کر دی۔ایئر اور ساہا کے علاوہ روی چندرن اشون نے 32 اور اکشر پٹیل نے 28 رنز بنائے۔میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے پہلی اننگز میں 345 رنز بنائے۔ ڈیبیو میچ کھیل رہے شریس ایئر نے پہلی اننگز میں 105 رنز کی سنچری اسکور کی۔ ان کے علاوہ گل (52) اور رویندر جڈیجہ (50) نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں ٹم ساؤتھی نے پانچ، کائل جیمیسن نے تین اور اعزاز پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 296 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم نے سب سے زیادہ 95 رنز بنائے۔ لیتھم کے علاوہ ول ینگ نے 89 اور کائل جیمیسن نے 23 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں اکشر پٹیل نے 5، روی چندرن اشون نے تین اور امیش یادو اور رویندرجڈیجہ نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Recommended