Urdu News

ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان سے پہلی ہار کے بعد ہندستانی شائیقین میں تھوڑی مایوسی

وراٹ کوہلی اور بابر اعظم پاکستان کے خلاف جیت

 

 

 

پاکستان نے ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی

 


دبئی، 24 اکتوبر . پاکستان نے اپنے اوپنرز کپتان بابر اعظم (ناٹ آؤٹ 68) اور محمد رضوان (ناٹ آؤٹ 79) کی شاندار نصف سنچریوں اور 152 رنوں کی ریکارڈ اوپننگ پارٹنرشپ کی مدد سے

آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کو اتوار کے روز یکطرفہ انداز میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں مسلسل پانچ میچوں میں شکست کھانے کا سلسلہ توڑ دیا۔

ہندستان پاکستان اور دنیا بھر کی نگاہیں لگی ہوئی تھیں. بہت زمانے بعد ان دو ملکوں کے درمیاں میچ کھلا گیا. 
ہندوستان نے کپتان ویراٹ کوہلی کی 49 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رن کی شاندار اننگز کی بدولت 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز کا مشکل اسکور بنایا لیکن پاکستان نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 17.5 اوورز میں 152 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔
اس سے قبل ہندوستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اپنے تمام پانچ میچ جیتے تھے لیکن ہندوستانی بولرز اس میچ میں ایک بھی پاکستانی وکٹ نہیں لے سکے

Recommended