Urdu News

بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ:بھارت  نے جنوبی افریقہ کوسات وکٹوں سے ہرایا

 شریس ایئر کی زبردست سنچری، سیریز ایک ایک سے برابر

 شریس ایئر کی زبردست سنچری، سیریز ایک ایک سے برابر

رانچی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور  میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 278 رن بنائے۔ جواب میں ہندوستان نے ایشان کشن (93) اور شریس ایئر کی شاندار سنچریوں کی بدولت 27 گیندیں باقی رہتے  7 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔

ہندوستان نے 45.5 اوور میں تین وکٹ پر 282 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے شریس ایئر نے سب سے زیادہ 113 رن بنائے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور  میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 278 رن بنائے۔ افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس (74) اور ایڈن مارکرم (79) نے نصف سنچریاں بنائیں۔

پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ تیسرے اوور میں محمد سراج نے اسٹار بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کو کلین اپ کرکے پویلین بھیج دیا۔ وہ 8 گیندوں پر صرف 5 رن بنا سکے۔

اس کے بعد ریزا اور ملن نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن 10ویں اوور میں  ملان بھی 25 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد ریزا ہینڈرکس اور ایڈن مارکرم کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 129 گیندوں پر 129 رن کی شراکت ہوئی۔ ریزا 76 گیندوں میں 74 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایڈن مارکرم 89 گیندوں پر 79 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ہینرک کلاسن نے 26 گیندوں پر 30 رن بنائے۔

Recommended