Urdu News

بھارتی فوج نے ایل او سی کے قریب قومی کھیلوں کے دن کا اہتمام کیا

بھارتی فوج نے ایل او سی کے قریب قومی کھیلوں کے دن کا اہتمام کیا

ہندوستانی فوج نے جموں اور کشمیر میں کپواڑہ ضلع کے مچھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب کمکاری میں گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول میں قومی کھیلوں کے دن کا اہتمام کیا۔

بھارتی فوج کے مطابق تقریب میں کل تین اساتذہ اور 55 بچوں نے حصہ لیا، اس دور افتادہ سرحدی علاقے کے اسکولی بچوں کو اپنی زندگی میں جسمانی اور ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے کھیلوں کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ بچوں کے لیے کرکٹ، فٹ بال، کبڈی اور کھو کھو جیسے کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔

 تقریب تقسیم انعامات کے دوران بچوں نے زبردست مسابقتی جذبے کا مظاہرہ کیا اور تمام شرکاء کو انعامات سے نوازا گیا۔ قومی کھیلوں کا دن ہندوستان میں ہر سال 29 اگست کو ہمارے ہاکی لیجنڈ میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کرنے کے طور پر منایا جاتا ہے جو اس تاریخ کو 1905 میں پیدا ہوئے تھے۔

  میجر دھیان چند  کو ہاکی کے جادوگر کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ قومی کھیلوں کا دن 2012 میں پہلی بار ہندوستان میں جشن کے دنوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ قومی کھیلوں کا دن میجر دھیان چند کی یاد میں منایا جاتا ہے اور اس کا مقصد ہماری زندگی میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور فٹ اور صحت مند رہنا ہے۔

Recommended