Urdu News

برمنگھم کے کامن ویلتھ گیمز ولیج میں ہندوستانی پرچم لہرایا گیا

برمنگھم کے کامن ویلتھ گیمز ولیج میں ہندوستانی پرچم لہرایا گیا

دولت مشترکہ کھیلوں کے گاؤں، برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز 2022 کی افتتاحی تقریب سے قبل ہندوستانی پرچم لہرایا گیا۔ کامن ویلتھ گیمز ولیج، برمنگھم میں پرچم کشائی کی تقریب میں ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں سمیت کئی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے کارگذار صدر انیل کھنہ، آئی او اے کے خزانچی آنندیشور پانڈے، انیل دھوپر، ٹیم انڈیا کے شیف ڈی مشن راجیش بھنڈاری اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان من پریت سنگھ دولت مشترکہ کھیل 2022 کی افتتاحی تقریب میں ٹیم انڈیا کی قیادت کریں گے۔

آپ کو بتادیں کہ جمعرات (28 جولائی) سے شروع ہونے والے 22 ویں کامن ویلتھ گیمز کے لیے 72 ممالک کے 6500 کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز انگلینڈ کے برمنگھم اور ویسٹ مڈلینڈز کے علاقے میں جمع ہوئے ہیں۔ کھلاڑی 19 کھیلوں میں 280 میڈلز کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

برمنگھم 2022 کامن ویلتھ گیمز اس بار   تھوڑا مختلف  ہے کیونکہ اس بار مردوں کے مقابلے خواتینامیدواروں   کے لیے مزید ایونٹس ہوں گے۔ برمنگھم خواتین کے 136 ایونٹس کی میزبانی کرے گا، جن میں 10 مخلوط ٹیم ایونٹس شامل ہیں، جبکہ مردوں کے 134 مقابلے ہوں گے۔

Recommended