نئی دہلی، 6 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)
ہندوستانی مرد اور خواتین کی ہاکی ٹیموں نے کامن ویلتھ گیمز 2022 سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ گیمز 28 جولائی سے 8 اگست 2022 تک برمنگھم، انگلینڈ میں منعقد ہونا ہے۔
ہندوستانی ٹیموں نے اپنی پوری توجہ ہانگجو، چین میں ستمبر 10-25، 2022 کومنعقدہونے والی ایشین گیمز 2022، پر اپنی مکمل توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چونکہ ایشین گیمز 2024 پیرس اولمپکس کے لیے ایک براعظمی کوالیفیکیشن ٹورنامنٹ ہے، اس لیے ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کو ستمبر 2022 میں ہونے والے ایشین گیمز میں حصہ لینے کے لیے اپنی بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔
کامن ویلتھ گیمزسے باہرہونے کے بارے میں ہاکی انڈیاکے صدرنگھم بوم نے کہا، " ایشین گیمز 2022 یقینی ہمارے لئے ایک بہت اہم ٹورنامنٹ ہے۔کیونکہ یہ پیرس اولمپکس 2024 کے لئے ایک براعظمی اہلیت ٹورنامنٹ ہے۔
انہوں نے مزید کہا، " ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کو بہترین کھیلنا پڑتا ہے اور اس لیے ہمارے لیے یہ ضروری تھا کہ ہم کامن ویلتھ گیمز 2022 سے باہر نکلیں، جو ایشین گیمز 2022 سے عین قبل منعقد کی جا رہی ہیں۔ دونوں ہندوستانی ٹیموں کی عمدہ کارکردگی کامطاہرہ ٹوکیو میں کرنے کے بعد اب ہم پیرس اولمپک مرحلے میں اور بھی بہتر نتائج دینے پراپنی توجہ مرکوزکررہے ہیں۔