Urdu News

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، کوہلی باہر، ٹیم میں کون کون؟

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، کوہلی باہر، ٹیم میں کون کون؟

نئی دہلی، 12 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ کپتان وراٹ کوہلی کو پہلے ٹیسٹ کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ وہ دوسرے ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے۔کوہلی کی غیر موجودگی میں اجنکیا رہانے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ سلامی بلے باز روہت شرما بھی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ وہیں رشبھ پنت کو بھی آرام دیا گیا ہے۔ٹیم میں وکٹ کیپر کے ایس بھرت نئے چہرے ہیں۔ان کے علاوہ جینت یادو کو بھی موقع ملا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹسٹ25نومبر سے کانپور میں اور دوسرا ٹسٹ تین دسمبر سے ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم اس طرح ہے۔

اجنکیا رہانے (کپتان)، کے ایل راہل، مینک اگروال، چیتشور پجارا (نائب کپتان)، شوبھمن گل، شریس ایئر، ریدھیمان ساہا (وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، رویندرجڈیجہ، روی چندرن اشون، اکشرپٹیل، جینت یادو، ایشانت شرما، امیش یادو، محمد سراج اورپرسدھ کرشنا۔

Recommended