Urdu News

انگلینڈ کے دورے کے لیے ہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم کااعلان

ہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم

انگلینڈ کے دورے کے لیے  ہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم کااعلان

ممبئی ، 15 مئی (انڈیا نیرٹیو)

آل انڈیا سینئر ویمن سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کے لئے ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم اگلے ماہ انگلینڈ کا سفر کرے گی اور 1 ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ٹیسٹ ٹیم میں ٹی -20 میں اوپنر شیفالی ورما کوجگہ ملی ہے۔ شیفالی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کریں گی۔

سیریز کا آغاز ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ برسٹل میں اس دورے کا واحد ٹیسٹ 16 سے 19 جون تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 27 جون سے 3 جولائی تک تین ایک روزہ میچوں کی سیریز اور 09 سے 15 جولائی تک تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز ہوگی۔

دورہ انگلینڈ کے لیے ہندوستانی خواتین کی ٹیم مندرجہ ذیل ہے: –

ٹیسٹ اور ون ڈے: میتھالی راج (کپتان) ، سمریتی ماندھنا ، ہرمنپریت کور (نائب کپتان) ، پونم راوت ، پریا پنیا ، دیپتی شرما ، جیمیمہ روڈریگز ، شیفالی ورما ، سنیہ رانا ، تانیہ بھاٹیا (وکٹ کیپر) ، اندرانی رائے (وکٹ کیپر) ، جھولن گوسوامی ، شیکھا پانڈے ، پوجا واسٹراکر ، اروندھتی ریڈی ، پونم یادو ، ایکتا بشٹ اور رادھا یادو۔

ٹی ٹونٹی ٹیم: ہرمنپریت کور (کپتان) سمریتی مندھانا (نائب کپتان) ، دیپتی شرما ، جیمیمہ روڈریگز، شیفالی ورما ، رچا گھوش ، ہارلن دیوال ، سنیہہ رانا ، تانیا بھاٹیا (وکٹ کیپر) ، اندرانی رائے (وکٹ کیپر) ، شیکھا پانڈے ، پوجا واستراکر ، اروندھتی ریڈی ، پونم یادو ، ایکتا بشٹ ، رادھا یادو اور سمرن دل بہادر۔

Recommended