Urdu News

بھارتی خواتین ٹیم نے ساتویں مرتبہ ایشیا کپ خطاب پر کیا قبضہ

بھارتی خواتین ٹیم نے ساتویں مرتبہ ایشیا کپ خطاب پر کیا قبضہ

گیندبازوں عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت نے خواتین ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ ساتویں مرتبہ خطاب اپنے نام کر لیا۔

اس میچ میں سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 65 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارت نے 8.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

66 رنز کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما نے ہندوستانی ٹیم کو تیز شروعات دی۔ خاص طور پر مندھانا نے بہت جارحانہ انداز اپنایا۔ دونوں نے 3.3 اوورز میں 32 رنز جوڑے۔ اس سکور پر شیفالی 5 رنز بنا کر انوکا رناویرا کا شکار بنیں۔

اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی جمائمہ روڈریگز زیادہ کچھ نہ کر سکیں اور صرف 2 رنز بنا کر کاویشا دلہری کا شکار بن گئیں۔ تاہم یہاں سے اسمرتی مندھانا اور کپتان ہرمن پریت کور نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور 8.3 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنا کر ہندوستان کو فتح دلائی۔

اسمرتی 51 اور کور 25 گیندوں میں 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 11 رن بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹیں۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 65 رنز بنائے۔

سری لنکائی بلے باز ہندوستانی گیند بازوں کے آگے نہ ٹک سکے اور ٹیم نے کپتان چماری اٹا پٹو (06)، ہرشیتا مادوی (01)، انوشکا سنجیوانی (02) اور حسینی پریرا (00) کی صورت میں صرف 9 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔

Recommended