عالمی

سعودی عرب۔ بھارت اقتصادی شراکت داری اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر متفق

ریاض ،12 ستمبر

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو یہاں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں دوست ممالک اور عوام کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات کا جائزہ لیا۔ وزرا نے مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور میں مشترکہ کام کو مزید بڑھانے اور دو طرفہ رابطہ کاری کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

ان کی بات چیت میں ان تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا جو بین الاقوامی امن اور سلامتی کو فروغ دیں گے۔

اس استقبالیہ میں نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور ہندوستان میں سعودی عرب کے سابق سفیر ڈاکٹر سعود الساطی اور ہندوستان میں سعودی عرب کے سفیر صالح الحسینی نے شرکت کی۔

شہزادہ فیصل بن فرحان اور جے شنکر نے سعودی ہندوستان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی سیاسی، سیکورٹی، سماجی اور ثقافتی کمیٹی  کی وزارتی میٹنگ کی مشترکہ صدارت بھی کی۔ملاقات میں ہونے والی بات چیت میں مملکت کے وژن 2030 کی روشنی میں دونوں دوست ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اجلاس میں ذیلی کمیٹیوں کے اجلاسوں کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں فریقوں نے سیاست، سلامتی اور ثقافتی اور سماجی امور کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے اختتام پر شہزادہ فیصل اور جے شنکر نے وزارتی کمیٹی کے اجلاس کے منٹس پر دستخط کیے۔

 سعودی کی جانب سے اجلاس میں ڈاکٹر سعود الساطی اور صالح الحسینی نے شرکت کی جب کہ ہندوستانی حکام میں ہندوستانی وزارت میں قونصلر، پاسپورٹ، ویزا اور سمندر پار ہندوستانی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر اوصاف سعید شامل تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago