ٹیم نیپال کے خلاف آئندہ دو طرفہ سیریز میں ملک کی نمائندگی کرے گی
کرکٹ ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ ان انڈیا (سی اے بی آئی) نے بھارت کی پہلی خواتین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے، جو نیپال کے خلاف آئندہ دو طرفہ سیریز میں ملک کی نمائندگی کرے گی۔
یہ انتخاب حال ہی میں بھوپال میں منعقدہ سلیکشن ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ دو طرفہ دورہ نیپال میں 25 سے 30 اپریل تک ہونا ہے۔سلیکشن ٹرائلز کے دوران سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ای جان ڈیوڈ سمیت عہدیداروں کی جانب سے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی گئی تھی۔
ٹرائلز سے منتخب کردہ 17 رکنی ٹیم بلائنڈ ز کے لئے ٹی۔20 دو طرفہ سیریز میں مقابلہ کرنے والی پہلی بھارتی خواتین ٹیم کے طور پر تاریخ رقم کرے گی۔
سلیکشن کے عمل پر بات کرتے ہوئے، سی اے بی آئی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور انڈیا کرکٹ کی ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ کے جنرل سکریٹری ای جان ڈیوڈ نے کہا کہ 38 کھلاڑیوں کوابتدائی طور پر گذشتہ قومی ٹورنامنٹس میں کارکردگی کی بنیاد پر سلیکشن ٹرائلز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا اور اس کے بعد ان میں سے 17 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جو نیپال میں ہونے والے آئندہ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔
سی اے بی آئی کے صدر ڈاکٹر مہنتیش جی کیواداسنور نے کہا، ”یہ کچھ ایسا ہے جس کا ہم کافی عرصے سے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ یہ دنیا کو دکھانے کا وقت ہے کہ ہندوستان کو پہلی خواتین کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ صرف شروعات ہے، اور یہ خواتین ہمیں اور بھی قابل فخر بنائیں اور بہت سی نابینا خواتین کو جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ترغیب دیں“۔
17 رکنی ٹیم 17 اپریل 2023 سے 22 اپریل 2023 تک گروگرام میں شاردا اسپورٹس کیوب فاؤنڈیشن میں ایک انتہائی سخت قومی کرکٹ کوچنگ کیمپ میں حصہ لے گی۔23 اپریل 2023 کو ہندوستانی ٹیم آفیشلز کے ساتھ پوکھرا اورکٹھمنڈومیں 5 ٹی۔20 میچوں میں شرکت کے لیے دہلی سے نیپال روانہ ہوگی۔
ہندوستان میں بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے 2023 میں ہندوستان اور نیپال کے درمیان نابینا کے لیے آئندہ ٹی۔20 دو طرفہ کرکٹ سیریز کے لیے مدھیہ پردیش کی سشما پٹیل کو کپتان اور کرناٹک کی گنگوا نیلپا ہریجن کونائب کپتان مقرر کیا ہے۔
پچھلی دہائی میں نابینا مردوں کی کرکٹ کی کامیابی کے بعد، 2019 میں نابینا خواتین کے لیے ایک ٹی۔20 قومی ٹرافی کا آغاز کیا گیا، جس میں 7 مختلف ریاستوں سے 150 خواتین نے حصہ لیا۔
پہلا قومی ٹورنامنٹ اڈیشہ نے جیتا تھا۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان اسمرتی مندھانا نے برانڈ ایمبیسیڈر بن کر اس کوشش کی حمایت کی اور ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا نے ٹورنامنٹ کے آغاز کے موقع پر پریس کانفرنس میں شرکت کرکے یکجہتی کا اظہار کیا۔
ٹیم مندرجہ ذیل ہے:۔
بی 1 زمرہ- سشما پٹیل (کپتان)، کے سندھیا، ورشا، پدمنی ٹوڈو، سیمو داس، پریا، وی راوانی۔
بی2 زمرہ- گنگوا نیلپا ہریجن (نائب کپتان)، سینڈرا ڈیوس، بسنتی ہنسدا، پریتی بین، پریتی پرساد۔
بی3 زمرہ- پھولا سرین، گنگا قدم، دپیکا ٹی سی، جھیلی بیروا، ایم ستیہ وتی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…