کانپور، 29 نومبر (انڈیا نیرٹیو)
نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن لنچ تک 1 وکٹ پر 79 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے اب مزید 205 رنز درکار ہیں۔ ٹام لیتھم 35 اور ولیم سومرویل 36 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔
284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز خراب رہا اور صرف تین رنز کے مجموعی اسکور پر ول ینگ دو رنز بنانے کے بعد روی چندرن اشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس کے بعد ٹام لیتھم اور ولیم سومرویل نے مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔ دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے اب تک 76 رنز کی شراکت داری کی ہے۔
اس سے قبل بھارت کی پہلی اننگز 345 رنز پر سمٹ گئی۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے شریاس ایر نے بہترین سنچری کھیلتے ہوئے 105 رنز بنائے۔ ایر کے علاوہ شبھمن گل نے 52، رویندرا جڈیجا نے 50 اور روی چندرن اشون نے 38 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے پانچ، کائل جیمیسن نے تین اور اعجاز پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 296 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم نے سب سے زیادہ 95 رنز بنائے۔ لیتھم کے علاوہ ول ینگ نے 89 اور کائل جیمیسن نے 23 رنز بنائے۔ بھارت کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 49 رنز کی برتری حاصل ہے۔ اس کے بعد بھارت نے دوسری اننگزمیں شریاس ایرکے 65، ردھیمان ساہاکے ناباد61،روی چندرن اشون کے 32، اور اکشر پٹیل کے ناقابل شکست 28 رنز کی بدولت 234رنز ڈیکلیئر کر دی اور نیوزی لینڈ کے سامنے 284 رنز کا ہدف رکھا۔