Urdu News

بین الاقوامی کرکٹروں نے بھی اسرائیل کے خلاف فلسطین کے حق میں آواز بلند کی

بین الاقوامی کرکٹروں نے بھی اسرائیل کے خلاف فلسطین کے حق میں آواز بلند کی

 بین الاقوامی کرکٹروں نے بھی اسرائیل کے خلاف فلسطین کے حق میں آواز بلند کی 

فلسطین کے بیت المقدس میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اب سماج کے ہر طبقے نے آواز بلند کرنی شروع کر دی ہے ۔کھیل کی دنیا کی معروف ہستیوں نے بھی فلسطینیوں کے حق میں لوگوں سے دعا کی اپیل کی ہے ۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی اور جنوبی افریقی کرکٹر کاگیسو ربادا بھی فلسطین کی موجودہ صورت حال پر دل شکستہ نظر آئے۔انہوں نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہوئے لوگوں سے فلسطین کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جیسا ہم اپنے لیے دوسروں سے سلوک کرنے کے خواہش مند ہیں، دوسرے کو دینے کے لیے کیوں یہ کام مشکل لگتا ہے۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ سب سے بہتر عمل یہی ہے کہ ہم آپس میں ایک دوسرے سے بطور انسان سلوک روا رکھیں۔جنوبی افریقی کھلاڑی نے ہیش ٹیگ ’پرے فار فلسطین‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ شیئر کیا

۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری نہیں رکی، فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے، 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہدا میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔آج پھر ایک بار فلسطین میں جنگ کا منظر نظر آیا ہے جہاں زبر دست بمباری ہوئی ہے ۔آج فلسطین کی جانب سے بھی اسرائیل پر میزائل داغے جانے کی اطلاعات ہیں۔

Recommended