Urdu News

آئی پی ایل 2023: تمام فرنچائزی نے رٹین۔ریلیز کئے گئے کھلاڑیوں کی فہرست کی جاری

آئی پی ایل 2023: تمام فرنچائزی نے رٹین۔ریلیز کئے گئے کھلاڑیوں کی فہرست کی جاری

ممبئی، 16 نومبر ( انڈیا نیرٹیو)

 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تمام فرنچائزی  نے اس سال دسمبر میں لیگ کے 2023 سیزن کے لیے منی نیلامی سے قبل اپنے رٹین اورریلیز کیے گئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

پانچ بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز (ایم آئی) نے 2022 کے مایوس کن سیزن کے بعد اسٹار ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر کیرون پولارڈ کوریلیز کر دیا ہے، لیکن یہ کھلاڑی ٹیم کے ساتھ بلے بازی کوچ کے طور پر وابستہ  رہے گا۔

چنئی سپر کنگز نے 39 سالہ سابق ویسٹ انڈیز آل راونڈر ڈوین براوو کو ریلیز کر دیا ہے، جن کی نظریں مستقبل کے لیے اسٹار کھلاڑیوں کو تیار کرنے  پر ہیں۔ رویندرا جڈیجا، ایم ایس دھونی، روتوراج گائیکواڑ اور انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی جیسے ہندوستانی کھلاڑیوں کو چنئی نے برقرار رکھا ہے۔

خراب فارم کی وجہ سے  پنجاب کنگز اور گجرات ٹائٹنز کو بالترتیب مینک اگروال اور انگلینڈ کے اوپنر جیسن رائے سے الگ ہونا پڑا ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد نے ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بلے باز نکولس پوران اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو ریلیز  کردیا ہے۔

رائل چیلنجرز نے اپنے بیشتر کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے، جن میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسس، وراٹ کوہلی، آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل، ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج اور سری لنکا کے اسپن سنسنی وانندو ہسرنگا شامل ہیں۔

گزشتہ سال کی رنرز اپ راجستھان رائلز نے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل، جیمز نیشم اور جنوبی افریقی بلے باز رسی وین ڈیر ڈوسن کو ریلیزکردیا ہے۔

دہلی کیپٹلز نے اپنے زیادہ تر بنیادی اسکواڈ کو برقرار رکھا، جس میں آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر، ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت، اوپننگ بلے باز پرتھوی شا، آسٹریلیائی آل راؤنڈر مچل مارش اور جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز اینریچ نورٹجے شامل ہیں۔

لکھنؤ سپر جائنٹس نے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر، ہندوستانی بلے باز منیش پانڈے اور ہارڈ ہٹنگ ونڈیز بلے باز ایون لیوس جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کو ریلیزکر دیا، جب کہ کے کے آر نے آسٹریلیائی بلے باز ایرون فنچ اورگیندباز پیٹ کمنز، ہندوستانی بلے باز اجنکیا رہانے کوریلیزکر دیا ہے۔

رٹین اورریلیز کردہ کھلاڑیوں کی فہرست

ممبئی انڈینز۔

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: کیرون پولارڈ، انمول پریت سنگھ، آرین جوئیال، باسل تھمپی، ڈینیل سیمز، فیبین ایلن، جے دیو انادکٹ، مینک مارکنڈے، مروگن اشون، راہل بدھی، ریلی میریڈیتھ، سنجے یادیو، ٹائمل ملز۔

ٹریڈ کے ذریعہ حاصل کر دہ کھلاڑی: جیسن بیرنڈورف

باقی پرس: 20.55 کروڑ روپے۔

غیر ملکی سلاٹ بقیہ: 3

موجودہ ٹیم: روہت شرما (کپتان)، ٹم ڈیوڈ، رمندیپ سنگھ، تلک ورما، سوریہ کمار یادیو، ایشان کشن، ٹرسٹن اسٹبس،دیوالڈ بریوس، جوفرا آرچر، جسپریت بمراہ، ارجن تندولکر، ارشد خان، کمار کارتیکیہ، ریتک شوکین، جیسن بیہرنڈورف آکاش مدھوال۔

چنئی سپر کنگز

ریلیز ہونے والے کھلاڑی: ڈوین براوو، رابن اتھپا، ایڈم ملنے، ہری نشانت، کرس جارڈن، بھگت ورما، کے ایم آصف، نارائن جگدیسن۔

باقی پرس: 20.45 کروڑ روپے۔

غیر ملکی سلاٹس بقیہ: 2

موجودہٹیم: ایم ایس دھونی (کپتان)، ڈیون کونوے، روتوراج گائیکواڈ، امباٹی رائیڈو، سبھرانشو سینا پتی، معین علی، شیوم دوبے، راج وردھن ہینگرگیکر، ڈوین پریٹوریس، مچل سینٹنر، رویندر جڈیجا، تشار دیشپانڈے، مکیش چودھری، متھیشاپاتھی۔

پنجاب کنگز

ریلیز کئے گئے  کھلاڑی: مینک اگروال، اوڈین اسمتھ، ویبھو اروڑہ، بینی ہاویل، ایشان پوریل، انش پٹیل، پریرک مانکڈ، سندیپ شرما، ریتک چٹرجی

باقی پرس: 32.2 کروڑ روپے۔

غیر ملکی سلاٹ بقیہ: 3

موجودہ ٹیم: شیکھر دھون (کپتان)، شاہ رخ خان، جونی بیرسٹو، پربھ سمرن سنگھ، بھانوکا راجا پکشے، جتیش شرما، راج باوا، رشی دھون، لیام لیونگ اسٹون، اتھرو تائیدے، ارشدیپ سنگھ، بل تیج سنگھ، ناتھن ایلس، کگیسو رباڈا، راہل چاہر، ہرپریت براڑ۔

گجرات ٹائٹنز

ریلیز کئے گئے کھلاڑی: رحمان اللہ گرباز، لوکی فرگوسن، ڈومینک ڈریکس، گورکیرت سنگھ، جیسن رائے، ورون آرون

باقی پرس: 19.25 کروڑ روپے۔

غیر ملکی سلاٹ باقی – 3

موجودہ ٹیم: ہاردک پانڈیا (c)، شبھمن گل، ڈیوڈ ملر، ابھینو منوہر، سائی سدرشن، ردھیمان ساہا، میتھیو ویڈ، راشد خان، راہل تیوتیا، وجے شنکر، محمد شامی، الزاری جوزف، یش دیال، پردیپ سنگوان، درشن نالکانڈے جینت یادو، آر سائی کشور، نور احمد۔

سن رائز حیدرآباد

ریلیز کیے گئے کھلاڑی: کین ولیمسن، نکولس پورن، جگدیش سوچتھ، پریم گرگ، روی کمار سمرتھ، روماریو شیفرڈ، سوربھ دوبے، شان ایبٹ، ششانک سنگھ، شریس گوپال، سشانت مشرا، وشنو ونود۔

باقی پرس: 42.25 کروڑ روپے۔

غیر ملکی سلاٹ باقی: 4

موجودہ ٹیم: عبدالصمد، ایڈن مارکرم، راہل ترپاٹھی، گلین فلپس، ابھیشیک شرما، مارکو جانسن، واشنگٹن سندر، فضل حق فاروقی، کارتک تیاگی، بھونیشور کمار، ٹی نٹراجن، عمران ملک۔

رائل چیلنجرز بنگلور

ریلیز کئے گئے کھلاڑی: جیسن بہرینڈورف، انشور گوتم، چاما ملند، لونتھ سیسودیا، شیرفین ردرفورڈ

باقی پرس: 8.75 کروڑ روپے

غیر ملکی سلاٹس بقیہ: 2

موجودہٹیم: فاف ڈو پلیسس (کپتان)، وراٹ کوہلی، سویش پربھودیسائی، رجت پاٹیدار، دنیش کارتک، انوج راوت، فن ایلن، گلین میکسویل، وانندو ہسرنگا، شہباز احمد، ہرشل پٹیل، ڈیوڈ ولی، کرن شرما، مہیپال لومر، سراج، جوش ہیزل ووڈ، سدھارتھ کول، آکاش دیپ۔

راجستھان رائلز

ریلیزکئے گئے  کھلاڑی: انونائے سنگھ، کوربن بوش، ڈیرل مچل، جیمز نیشم، کرون نائر، ناتھن کولٹر نائل، رسی وین ڈیر ڈوسن، شبھم گڑھوال، تیجس باروکا

باقی پرس: 13.2 کروڑ روپے

غیر ملکی سلاٹ باقی: 4

موجودہٹیم: سنجو سیمسن (کپتان)، یشسوی جیسوال، شمرون ہیٹمائر، دیو دت پڈیکل، جوس بٹلر، دھرو جوریل، ریان پراگ، پرسدھ کرشنا، ٹرینٹ بولٹ، اوبید میک کوئے، نودیپ سینی، کلدیپ سین، کلدیپ یادیو، آر اشون، یوزویندرچاول ، کے سی کریپا۔

دہلی کیپٹلز

ریلیز کئے گئے  کھلاڑی: شاردول ٹھاکر، ٹم سیفرٹ، اشون ہیبر، شریکر بھارت، مندیپ سنگھ

ٹریڈ کے ذریعے حاصل کر دہ کھلاڑی : امن خان

باقی پرس: 19.45 کروڑ روپے

غیر ملکی سلاٹس باقی: 2

موجودہ ٹیم: رشبھ پنت، ڈیوڈ وارنر، پرتھوی شا، ریپل پٹیل، روومین پاول، سرفراز خان، یش ڈھول، مچل مارش، للت یادیو، اکشرپٹیل، اینریچ نورٹجے، چیتن سکاریا، کملیش ناگرکوٹی، خلیل احمد، لونگی نیگی مستفیض الرحمان، امان خان، کلدیپ یادیو، پروین دوبے، وکی اوستوال۔

لکھنؤ سپر جائنٹس

ریلیز ہونے والے کھلاڑی: اینڈریو ٹائے، انکت راجپوت، دشمنتھا چمیرا، ایون لیوس، جیسن ہولڈر، منیش پانڈے، شہباز ندیم۔

باقی پرس: 23.35 کروڑ روپے۔

غیر ملکی سلاٹ باقی: 4

موجودہ ٹیم: کے ایل راہول (کپتان)، آیوش بڈونی، کرن شرما، منان ووہرا، کوئنٹن ڈی کاک، مارکس اسٹوئنس، کرشنپا گوتم، دیپک ہوڈا، کائل میئرز، کنال پانڈیا، آویش خان، محسن خان، مارک ووڈ، مینک یادو، روی بشنوئی۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرز

ریلیز ہونے والے کھلاڑی: پیٹ کمنز، سیم بلنگز، امان خان، شیوم ماوی، محمد نبی، چمیکا کرونارتنے، آرون فنچ، ایلکس ہیلز، ابھیجیت تومر، اجنکیا رہانے، اشوک شرما، بابا اندرجیت، پرتھم سنگھ، رمیش کمار، راشیخ سلام، شیلڈن جیکسن

ٹریڈ کے ذریعہ حاصل کردہ  کھلاڑی: شاردل ٹھاکر، رحمان اللہ گرباز، لوکی فرگوسن

پرس بیلنس: 7.05 کروڑ روپے۔

غیر ملکی سلاٹ بقیہ: 3

موجودہ ٹیم: شریاس ائیر (کپتان)، نتیش رانا، رحمان اللہ گرباز، وینکٹیش ائیر، آندرے رسل، سنیل نارائن، شاردل ٹھاکر، لوکی فرگوسن، امیش یادو، ٹم ساوتھی، ہرشیت رانا، ورون چکرورتی، انوکول رائے، رنکو سنگھ۔

Recommended