Urdu News

آئی پی ایل 2023: پنجاب کے نوجوان اسپنر کے جال میں کیسے الجھ گئی دہلی کیپٹلس؟

پنجاب کنگزاوردہلی کیپٹلز

ہاتھ سے جیت پھسلنے کی کیا ہے کہانی؟

دہلی ، 14مئی (انڈیا نیرٹیو)

دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں  پنجاب کنگزاوردہلی کیپٹلزکے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل2023 کے میچ میںپنجاب نے دہلی  کو یکطرفہ طور پر شکست دے دی۔ 168 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں دہلی کے بلے بازوں کی شروعات شاندار رہی لیکن پھر مڈل آرڈر بلے باز ہرپریت برار کی اسپن میں الجھ گئے اور پنجاب نے یہ میچ 31 رن سے جیت لیا۔ ڈیوڈ وارنر کے علاوہ دہلی کی طرف سے کوئی بلے باز نہ چل سکا۔

ٹاس جیتنے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے پنجاب کو پہلے بلے بازی  کی دعوت دی جس کے جواب میں پنجاب کی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا۔  اوپنر شیکھر دھون 7 رن بنا کر ایشانت شرما کا شکار بن گئے، جب کہ دھماکہ خیزبلے باز لیام لیونگسٹون کوبھی ایشانت شرما 4 رن کے  ذاتی اسکور پر بولڈ کر دیا۔

اس کے بعد جیتیش شرما کا وکٹ اکشر پٹیل نے لیا اور اس طرح پنجاب نے 45 رن پر پہلے 3 وکٹ گنوا دیے۔ لیکن یہاں سے پربھسمرن نے سیم کرن کے ساتھ 72 رنوں کی شراکت داری کی۔

پربھسمرن سنگھ نے 65 گیندوں پر 103 رن کی شاندار اننگ کھیلی جس میں انہوں نے 10 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ دہلی کی جانب سے ایشانت شرما نے دو جبکہ اکشر پٹیل، پروین دوبے، کلدیپ یادو اور مکیش کمار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک چیلنجنگ ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کپتان ڈیو ڈوارنر نے فل سالٹ کے ساتھ مل کر تیز شروعات کی اور پہلے 6اوور میں 60سے زیادہ رن بنادیئے۔ فل سالٹ نے 21رنوں کی اننگ کھیلی ، لیکن اس کے بعد دہلی کے تمام بلے باز آتے رہے اور جاتے رہے۔

Recommended