Urdu News

آئی پی ایل کرکٹ :راجستھان رائلس نے دہلی کیپٹل کو تین وکٹ سے ہرایا

@IPL

آئی پی ایل کرکٹ :راجستھان رائلس نے دہلی کیپٹل کو تین وکٹ سے ہرایا

ممبئی ، 16 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

آئی پی ایل کرکٹ میں کل رات ممبئی میں راجستھان رائلس نے سنسنی خیز مقابلے میں دہلی کپیٹلس کو میچ کے آخری اوور میں تین وکٹ سے ہرادیا۔ راجستھان کی ٹیم کی یہ پہلی کامیابی ہے۔ اِس کامیابی میںChris Morris کی دھواں دھار بلے بازی کا اہم رول رہا۔ انہوں نے محض 18 گیندوں پر 36 رن بنائے۔ 

اِدھرJaydev Unadkat نے 7 گیندوں میں گیارہ رن اسکور کیے اور تین وکٹ بھی لیے۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

اِس سے پہلے راجستھان رائلس نے ٹاس جیت کر ڈیلی کیپیٹلس سے بلے بازی کرنے کو کہا اور دلّی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ پر 147 رن بنائے۔ اِس میں 32 گیندوں پر رشبھ پنت کے 51 رن کا اہم رول رہا۔ آج ممبئی میں پنجاب کنگس کا مقابلہ چنئی سپرکنگس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ 

ہم نے آخر میں راجستھان کے بلے بازوں کو حاوی ہونے کا موقع دیا: پنت

راجستھان رائلز کے خلاف تین وکٹوں کی شکست کے بعد دہلی کیپٹلز کے کپتان رشبھپنت نے کہا کہ ان کی ٹیم نے اخیر میں راجستھان رائلز کے بلے بازوں کو حاوی ہونے کا موقع فراہم کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دہلی نے 148 رنز کا ہدف دیا اور راجستھان رائلز نے 42 رن پر پانچ وکٹ گنوا دیئے تھے۔ تاہم ، اس کے بعد کرس مورس اور ڈیوڈ ملر نے راجستھان کو دو گیندکے رہتے ہوئے تین وکٹ سے کامیابی دلائی۔ پنتھ نے میچ کے بعد کہا ’میرے خیال میں باولرز کی شروعات اچھی رہی لیکن آخر میں ہم نے راجستھان رائلز کے بلے بازوں کوحاوی ہونے کا موقع فراہم کیا۔ ہم بہتر بولنگ کرسکتے ہیں۔‘ پنتھ نے کہا کہ اوس کے سبب بھی ان کے باولرز کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا’اوس بہت زیادہ تھا۔ میرے خیال میں ہم نے 15 سے 20 رن کم بنائے ہیں۔ لیکن اس میچ کے کچھ مثبت پہلو تھے ، باولرز نے شروعات اچھی شروعات کی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ہم جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔

Recommended