Urdu News

آئی پی ایل: حیدرآباد کے جیسن ہولڈر اور شیرفین ردر فورڈ دبئی پہنچے

آئی پی ایل: حیدرآباد کے جیسن ہولڈر اور شیرفین ردر فورڈ دبئی پہنچے

دبئی، 17 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر اور ٹیم کے ساتھی شیرفین ردر فورڈ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دبئی ایڈیشن کے لیے جمعہ کو متحدہ عرب امارات پہنچے۔

ہولڈر اور ردر فورڈ نے حال ہی میں اختتام پذیر کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2021 میں حصہ لیا، جس کے لیے انہیں ایس آر ایچ بائیو ببل میں شامل ہونے سے پہلے صرف دو دن کی قرنطینہ سے گزرنا پڑے گا۔

ببل ٹو ببل  کی منتقلی کا مطلب ہے کہ انہیں کووڈ-19 کو مدنظر رکھتے ہوئے چھ دن تک قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

حیدرآباد نے ٹویٹ کیا: "کیریبین کے عظیم لوگ یہاں ہیں ،خوش آمدید، جیسن ہولڈر۔"

اپنے دوسرے ٹویٹ میں حیدرآباد نے کہا، اورنج آرمی ٹیم کے نئے کھلاڑیوں کو نمستے۔ خوش آمدید، شیرفین ۔"

بتا دیں کہ آئی پی ایل کا 14 واں سیزن، جو اس سال مئی میں کووڈ 19 وبائی امراض کے پیش نظر ملتوی کیا گیا تھا، اتوار کو دبئی میں چنئی سپر کنگز اور گزشتہ  چمپئن ممبئی انڈینز کے درمیان میچ سے دوبارہ شروع ہوگا۔

سی ایس کے ممبئی میچ کے بعد لیگ ابوظہبی منتقل ہو جائے گی جہاں کے کے آر اور رائل چیلنجرس بنگلور کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

شارجہ 24ستمبر کو رائل    چیلنجرز بنگلور اور چنئی سپر کنگز کے درمیان  ہونے والے مقابلے سے اپنے پہلے میچ کی میزبانی کرے گا۔ دبئی میں کل 13 میچ  ، 10 شارجہ اور 8 ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

Recommended