Urdu News

آئی پی ایل: اوور ریٹ کی وجہ سے روہت شرما پر 12 لاکھ روپے جرمانہ

آئی پی ایل: اوور ریٹ کی وجہ سے روہت شرما پر 12 لاکھ روپے جرمانہ

آئی پی ایل: اوور ریٹ کی وجہ سے روہت شرما پر 12 لاکھ روپے جرمانہ

چنئی ، 21 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے 13ویں مقابلہ میں ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما پر دہلی کپیٹلس کے خلاف سست اوور ریٹ کی وجہ سے 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 

آئی پی ایل کے ذریعہ جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ، " ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما پر 20 اپریل کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں دہلی کیپیٹل کے خلاف میچ کے دوران سست اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔یہ اس سیزن کا پہلا جرم تھااس لئے آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت کم سے کم اوور ریٹ کا 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یادرہے کہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل2021) کے 13 ویں مقابلہ میں دہلی کپیٹلس نے ممبئی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں میں تیسری جیت ریکارڈ کی تھی۔ ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 137 رنز بنائے۔ جواب میں دہلی نے شیکھر دھون ( 45) اور اسٹیو اسمتھ ( 33) اور للت یادو ( 22 ناٹ آؤٹ ) کی عمدہ اننگز کی بدولت 19.1 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا کر جیت حاصل کی تھی۔

Recommended