Urdu News

آئی پی ایل: سلو اوور ریٹ کی وجہ سے رشبھ پنت پر 12 لاکھ روپے جرمانہ

آئی پی ایل: سلو اوور ریٹ کی وجہ سے رشبھ پنت پر 12 لاکھ روپے جرمانہ

ممبئی،8 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 میں جمعرات کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف کے میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی پی ایل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”دہلی کیپٹلس کی ٹیم کو لکھنؤکے خلاف سلو اوور ریٹ کے لیے جرمانہ کیا گیا ہے۔ چونکہ یہ کم از کم اوور ریٹ کے جرم سے متعلق آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت ٹیم کا سیزن کا پہلا جرم تھا، اس لئے دہلی کے کپتان رشبھ پنت پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

لکھنؤ کے خلاف میچ کی بات کریں تو اس میچ میں دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 3 وکٹ پر 149 رنز بنائے۔ دہلی کی جانب سے اوپنر پرتھوی شا نے 34 گیندوں پر 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 61 رن بنائے جبکہ کپتان رشبھ پنت نے 36 گیندوں پر ناٹ ا?و?ٹ 39 اور سرفراز خان نے 28 گیندوں پر ناٹ ا?و?ٹ 36 رن بنائے۔ لکھنؤکی جانب سے روی بشنوئی نے 2 اور کرشنپا گوتم نے 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں لکھنؤ نے 19.4 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ لکھنؤ کے لیے کوئنٹن ڈی کاک نے 80، کپتان کے ایل راہل نے 24، کرونل پانڈیا نے ناٹ آؤٹ 19 اور آیوش بڈونی نے ناٹ آؤٹ 10 رنز بنائے۔ دہلی کی جانب سے کلدیپ یادو نے 2، للت یادو اور شاردول ٹھاکر نے 1-1 وکٹ لیا۔

Recommended