Categories: کھیل کود

آئی پی ایل 2022: اظہرالدین نے ویراٹ کوہلی کو فارم میں واپسی کے لیے کیا دیا مشورہ؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وراٹ کوہلی کی فارم کافی عرصے سے خراب چلی آ رہی ہے اور اس پر کافی بحث ہو رہی ہے۔ آئی پی ایل 2022 میں انہوں نے اپنے آخری 8 میچوں میں ایک بار 41 اور 48 رن بنا کر امیدیں جگائی تھیں لیکن اس کے بعد وہ مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔ ہفتہ کو حیدرآباد کے خلاف کھیلے گئے میچ میں وہ گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے تھے اور اس سے قبل کے میچ میں بھی وہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف گولڈن ڈک کا شکار ہوئے تھے۔ کوہلی کے آئی پی ایل کیریئر میں یہ پہلا موقع تھا جب وہ لگاتار دو میچوں میں گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اب کوہلی کی اس خراب فارم کو دیکھ کر ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے انہیں وقفہ لینے کا مشورہ دیا تاکہ وہ اپنی فارم دوبارہ حاصل کر سکیں۔ اظہر کے مطابق وراٹ کوہلی نے کافی کرکٹ کھیلی ہے اور انہیں خود کو تازہ دم رکھنے کے لیے 2-3 میچوں کا وقفہ لینا چاہیے۔ وقفے کی وجہ سے وہ اپنی ناکامیوں کے بارے میں نہیں سوچیں گے اور مثبت کرکٹ کھیل سکیں گے۔ کرک ٹریکر سے بات کرتے ہوئے اظہر نے کہا کہ میرے خیال میں کوہلی نے بہت زیادہ کرکٹ کھیلی ہے۔ اگرچہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں کافی وقفہ لیا ہے لیکن اگر آپ مسلسل آئی پی ایل میں کھیلیں گے تو اس کا اثر کھیل پر پڑے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ کوہلی کا فٹ ورک بہت کم ہو گیا ہے اور جب میں انہیں بطور کھلاڑی دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ انہیں دو سے تین میچوں کا وقفہ لے کر خود کو تازہ دم کرنا چاہیے۔ اظہر نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی رنز نہیں بنا پاتا ہے تو اس پر اگلے میچ میں رن بنانے کا دباؤ ہوتا ہے اور اگر وہ مسلسل ناکام رہے تو یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے۔ مجھے کوہلی کی صلاحیت پر کوئی شک نہیں، لیکن ہر کھلاڑی کو وقفے کی ضرورت ہے۔ حیدرآباد کے خلاف ان کا فٹ ورک درست نہیں تھا اور اس کی وجہ سے جانسن کی گیند ان کے بلے کا کنارہ لے کر دوسری سلپ میں گئی اور وہ کیچ آؤٹ ہوگئے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago