Urdu News

آئرہ چشتی نےورلڈ جونیئر ووشو چیمپئن شپ میں تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی

جموں و کشمیر کی ووشو ایتھلیٹ آئرہ چشتی نے آٹھویں عالمی جونیئر ووشو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا

 جموں و کشمیر کی ووشو ایتھلیٹ آئرہ چشتی نے آٹھویں عالمی جونیئر ووشو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر ملک اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر  کا نام روشن کیا ہے۔

ایک مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر، ایل جی کے دفتر نے لکھا، “جموں کشمیر کے لیے قابل فخر لمحہ! آئرہ کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔

 دریں اثنا، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے ایک ٹویٹ میں کہا، “آیرہ چشتی کو 8ویں ورلڈ ووشو  چیمپئن شپ میں جیتنے والی جموں و کشمیر کی پہلی خاتون ایتھلیٹ بننے پر مبارکباد!”اس سے قبل  آئرہ نے جارجیا میں  ورلڈ چیمپئن شپ  میں ہندوستان کے لیے بہت سے قومی سطح کے تمغوں کے ساتھ جیتا تھا۔

Recommended