Urdu News

سابق ہندوستانی آل راونڈر عرفان پٹھان کیا کوچ بننے جارہے ہیں؟ راہل دراوڑ سے کیا ہے معاملہ؟

@IrfanPathan

سابق ہندوستانی آل راونڈر عرفان پٹھان (Irfan Pathan) نے ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کے ساتھ یوسف پٹھان، نمن اوجھا، ابھیشیک نیر، اشوک ڈنڈا، وی آر وی سنگھ اور پرویز رسول سمیت کئی سابق ہندوستانی کرکٹر نظر آرہے ہیں۔

گزشتہ سال ہی کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو الوداع کہنے والے سابق ہندوستانی آل راونڈر عرفان پٹھان کوچنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور بی سی سی آئی کی طرف سے منعقدہ 8 دن کے لیول ہائی برڈ کوچیز کورس کو پورا کیا ہے

جموں وکشمیر کے مینٹر رہ چکے عرفان پٹھان نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اس کے لیے این سی اے سربراہ راہل دراوڑ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ عرفان پٹھان نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔

تصویر میں ان کے علاوہ یوسف پٹھان، نمن اوجھا، ابھیشیک نیر، اشوک ڈنڈا، وی آر وی سنگھ اور پرویز رسول سمیت کئی سابق ہندوستانی کرکٹر نظر آ رہے ہیں۔

عرفان پٹھان نے ٹریننگ کے دوران مارگ درشن دینے کے لیے این سی اے سربراہ راہل دراوڑ سمیت باقی اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے پُرجوش ہوں کہ میں نے این سی اے بی سی سی آئی کا لیول 2 ہائی برڈ کورس مکمل کرلیا ہے۔

عرفان پٹھان نے کہا- میں راہل بھائی اور باقی اراکین کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اور سبھی کھلاڑیوں کو 8 دنوں کی شاندار ٹریننگ دی۔ صحیح نظریے کے ساتھ یہ ایک عمل ہے۔ عرفان پٹھان نے 2004-2003 میں آسٹریلیا دورے پر انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔

Recommended