نئی دہلی، 14 نومبر (انڈیا نیرٹیو)
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شیکھر دھون نے ارجن ایوارڈ حاصل کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔ دھون کو ہفتہ کو ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ صدر رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک پروگرام میں دھون کو یہ ایوارڈ پیش کیا۔ دھون نے اس کے لیے مداحوں کے ساتھ ساتھ کوچ، دوستوں، خاندان اور معاون عملے کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔
شیکھر دھون نے اتوار کو ٹویٹ کیا اور لکھا، ”ارجن ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو اس سفر میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔ میرے کوچز، ڈاکٹرز، معاون عملہ، بی سی سی آئی، ٹیم کے ساتھی، تمام پرستار، میرے دوست اور میرا خاندان۔
دھون نے مزید لکھا، "آپ سب کی محبت اور تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ جب آپ کی محنت کا اعتراف کیا جاتا ہے تو یہ ایک ناقابل یقین احساس ہوتا ہے اور میں ہر ایک کا بے حد شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کے لیے محنت کرتا رہوں گا۔ تمام ایوارڈ فاتحین کو بھی مبارکباد۔
قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو صدر رام ناتھ کووند نے کھیلوں کی دنیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کھیل ایوارڈ سے نوازا۔ ان میں سے 12 کھلاڑیوں کو کھیل رتن، 35 کو ارجن، 10 کو دروناچاریہ اور پانچ کو دھیان چند سے نوازا گیا۔ شیکھر دھون نے ہندوستانی ٹیم کے لیے اب تک 34 ٹیسٹ، 145 ون ڈے اور 68 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ ان میں ٹیسٹ میں دو ہزار 315، ون ڈے میں چھ ہزار، 105 اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک ہزار 759 رن بنائے ہیں۔