Urdu News

جڈیجہ نے آئی پی ایل 2022 میں پہلی جیت اپنی اہلیہ کے نام کیا وقف

جڈیجہ نے آئی پی ایل 2022 میں پہلی جیت اپنی اہلیہ کے نام کیا وقف

نئی ممبئی، 13 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

چنئی سپر کنگز(CSK) کے کپتان رویندر جڈیجہ نے منگل کو رائل چیلنجرز بنگلور(RCB) کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ(IPL) 2022 میں سیزن کی پہلی جیت اپنی اہلیہ کو وقف کی۔

شیوم دوبے اور رابن اتھپا کی شاندار اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگز نے منگل کو رائل چیلنجرز بنگلور کو 23 رنز سے شکست دے دی۔ آئی پی ایل 2022 میں پانچ میچوں میں سی ایس کے کی یہ پہلی جیت ہے۔

میچ کے بعد جڈیجہ نے کہا، "سب سے پہلے، یہ بطور کپتان پہلی جیت ہے۔ میں اسے اپنی اہلیہ اور ٹیم کو وقف کرنا چاہتا ہوں کیونکہ پہلی جیت ہمیشہ خاص ہوتی ہے۔ پچھلے چار میچوں میں ہم ہارے تھے۔ بیٹنگ یونٹ کے خلاف، سب نے اچھا کام کیا۔ رابی اور شیوم نے شاندار بلے بازی کی۔ گیند بازوں نے بھی گیند کے ساتھ تعاون کیا۔ ہماری انتظامیہ مجھ پر دباؤ نہیں ڈالتی، وہ آرام سے آتے ہیں اور ہمیشہ مجھے حوصلہ دیتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "بطور کپتان، میں اب بھی سینئر کھلاڑیوں کے پاس جاتا ہوں۔ میں ہمیشہ ماہی بھائی کے پاس جاتا ہوں اور بات چیت کرتا ہوں۔ ایک نئے کردار میں آنے سے چیزوں کو آگے بڑھنے میں وقت لگے گا۔ میں بھی سیکھ رہا ہوں اور  ہر میچ کے ساتھ بہترکرنے کی کوشش کررہاہوں۔ ہمارے ڈریسنگ روم میں کافی تجربہ ہے۔ ہم جلدی نہیں گھبراتے۔ ہم خود کو پرسکون رکھنے اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔"

آر سی بی کے خلاف میچ میں، سی ایس کے نے تیسرے وکٹ کے لیے شیوم دوبے (ناٹ آؤٹ 95) اور رابن اتھپا (88) کے درمیان شاندار 165 رنز کی شراکت کی بدولت 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 216 رنز کا بڑا مجموعہ بنایا۔ جواب میں آر سی بی کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 193 رنز ہی بنا سکی۔ آر سی بی کی جانب سے شہباز ندیم نے 41 اور سویاش پربھوڈیسائی اور دنیش کارتک نے 34-34 رنز بنائے۔ سی ایس کے کی جانب سے مہیش تھکشنا نے 4 اور کپتان رویندر جڈیجہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔یہ پانچ میچوں کے بعد آئی پی ایل 2022 میںCSK کی پہلی جیت ہے جب کہ یہRCB کی دوسری ہار ہے۔

Recommended