Urdu News

جموں وکشمیر حکومت عمران ملک کی تربیت کا ذمہ اٹھائے گی: لیفٹیننٹ گورنر

جموں وکشمیر حکومت عمران ملک کی تربیت کا ذمہ اٹھائے گی: لیفٹیننٹ گورنر

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہندوستانی کرکٹر عمران ملک اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں ٹیم انڈیا میں منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت عمران ملک کی تربیت اور دیگر سہولیات کا خیال رکھے گی۔  انہوں نے کہا کہ عمران ملک نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

جموں و کشمیر حکومت ان کی تربیت کا خیال رکھے گی اور تمام ضروری سہولیات فراہم کرے گی۔ پہلے ہی کھیلوں کی پالیسی میں یہ شرط موجود ہے کہ جب بھی وہ جوائن کرنا چاہے گا اسے سرکاری نوکری دی جائے گی۔سنہا نے مزید کہا کہ "ان کی شاندار کامیابی پورے جموں و کشمیر کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، اور یہ یو ٹیکے بہت سے نوجوانوں کو ان کے نقش قدم پر چلنے اور جموں و کشمیر اور ملک کا نام روشن کرنے کی ترغیب دے گا،  کشمیر سے تعلق رکھنے والے اس گیند باز کو آئی پی ایل کے اس سیزن میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے 13 میچوں میں 21 وکٹیں لینے کے بعد  بھارتی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔

عمران گھر پر جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوم سیریز کھیلیں گے، جس کا آغاز 9 جون سے ہوگا۔ ایل جی کے دفتر نے ٹویٹ کیا، "عمران ملک کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم انڈیا میں منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ جموں کشمیر کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ شاباش اور نیک خواہشات۔

Recommended