Urdu News

جونیئر ویمنز ہاکی ایشیا کپ 2023: ہندوستان نے ملیشیا کو 2-1 سے دی شکست

جونیئر ویمنز ہاکی ایشیا کپ

نئی دہلی، 5 جون ( انڈیا نیرٹیو)

 ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے پیر کو جاپان میں جاری خواتین جونیئر ایشیا کپ 2023 کے اپنے دوسرے میچ میں ملیشیا کو 2-1 سے شکست دی۔ میچ میں ہندوستان کی جانب سے ممتاز خان (10′) اور دپیکا (26′) نے ایک ایک گول کیا، جبکہ ملیشیا کے لیے واحد گول ڈیان نذیری (6′) نے کیا۔

ملیشیا نے میچ کا آغاز اچھا کیا اور ان کی توجہ گیند پر قبضہ برقرار رکھنے پر تھی جس کا نتیجہ نکلا۔ میچ کے چھٹے منٹ میں ڈیان نذیری نے ملیشیا کو 1-0 کی سبقت دلائی  تاہم اس گول کے 4 منٹ بعد ہی میچ کے 10ویں منٹ میں ممتاز خان نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے بھارت کو 1-1 سے برابر کر دیا۔ پہلے کوارٹر کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر تھیں۔

بھارت دوسرے کوارٹر میں پوری طاقت لگا دی  اور منصوبہ کام کر گیا۔دیپیکا نے میچ کے 26ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک کو گول میں تبدیل کر ہندوستان کو 2-1 سے آگے کر دیا۔ ہندوستانی ٹیم ہاف ٹائم تک 2-1 سے آگے تھی۔

وقفہ کے بعد ملیشیا نے واپسی کی پوری کوشش کی لیکن وہ ہندوستانی ڈیفنس میں نقب نہیں لگا سکی اور آخر میں ہندوستان نے میچ 2-1 سے جیت لیا۔

ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم اب 6 جون کو اپنے تیسرے پول اے میچ میں کوریا کے خلاف کھیلے گی۔

Recommended