نئی دہلی، 12اپریل 2021:کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے 10 اپریل 2021 کو سری نگر میں جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل واٹر اسپورٹس اکیڈمی میں کشتی رانی مقابلے کے لئے کھیلو انڈیا اسٹیٹ کونسل آف ایکسی لینس کا افتتاح کیا۔اس تقریب میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا ، جموں وکشمیر ایل جی کے مشیر جناب فاروق خان اور جموں وکشمیر یوتھ سروسز کے سکریٹری جناب آلوک کمار بھی شامل ہوئے ۔ یہ تقریب سری نگر میں ڈل جھیل میں نہرو پارک اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی تھی۔
جناب کرن رجیجو نے کھیلو انڈیا موسم سرما کھیلوں کے دوران اس سال کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ کھیلو ں کی مرکزی وزارت سری نگر میں جدید نوعیت کی پانی سے متعلق کھیلوں کی سہولت شروع کرے گی۔اس سلسلے میں تمام طریق کار اب کام کرنے لگے ہیں اور رقم بھی مختص کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں نوجوان کھلاڑیوں کی زندگی تبدیل کرنے کے لئے ڈل جھیل میں آنا ایک خوشی کی بات ہے۔اور یہاں کافی صلاحیت بھی موجود ہے اور ہم کھیلوں کی وزارت اور جموں وکشمیر کونسل کی طرف سے یہاں کے نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جناب رجیجو نے کہا کہ ہمارے قابل احترام وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں وکشمیر کو ذہن میں رکھتے ہوئے کافی منصوبہ بندی کی ہے۔اور ہمارے مستقبل کے لئے چیمپینس کے لئے کافی زبردست مواقع ہیں۔
مرکزی وزیر نے وادی میں نئے مقابلوں کی میز بانی کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ جموں وکشمیر کونسل سری نگر میں پانی کے کھیلوں سے متعلق سہولت فراہم کرنے کے لئے اپنی طرف سے بہترین کوششیں کررہی ہے اور یہ دنیا میں سب سے بہترین سہولت ہوگی۔ مجھے خوشی ہے کہ منوج سنہا جی اور ان کی ٹیم دنیا کی ایک بہترین واٹر اسپورٹس سہولت فراہم کرنے کےلئے اپنی پوری کوششوں میں لگی ہوئی ہے ۔ہمارے وزیراعظم اور منوج سنہا جی کی سوچ ایک ہی ہے اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم کھیلوں کے شعبے میں وادی کی ہر ممکن مدد کریں گے ۔اس سال سے ہم یہاں خواتین کھیلو انڈیا فٹ بال لیک بھی شروع کریں گے اور ہر طرح کا تعاون بھی فراہم کیا جائے گا ۔ یہ تعاون کھیلوں کی وزارت کی جانب سے دیا جائے گا۔ جناب رجیجو نے مزید کہا کہ ہم پہلگام میں دوڑ مقابلے کا بھی اہتمام کریں گے ۔
فی الحال سری نگر میں جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل واٹر اسپورٹس اکیڈمی میں کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس کشتی رانی کے کھیلو ں پرتوجہ دے گا۔انہیں 145.16 لاکھ روپے کی پہلی بار امداد فراہم کی جائے گی اورپھر سالانہ بنیاد پر 96.17 لاکھ روپےکی امداد سلسلے وار دی جائے گی۔ یہ سینٹر جموں وکشمیر کے دو کے آئی ایس سی ای میں سے ایک ہے ۔ اس میں سے ایک جموں میں تلوار بازی مقابلے کے لئے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ہے ۔جموں وکشمیر میں دوسینٹرو ں کے لئے 5.08 کروڑروپے کی ایک کنسولڈیٹیڈ رقم منظور کی گئی ہے۔
23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 24 کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس ہیں اور ان میں سے ہرایک ایکسی لینس کی اولمپک اسپورٹس مقابلے پر توجہ دی گئی ہے۔ یہ ریاستو ں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے موجودہ سینٹروںکو عالمی معیار کی سطح تک بڑھانے کی کوشش کا ایک حصہ ہے ۔ اس کا مقصد اولمپکس میں ہندوستان کو ایک بڑا درجہ دلانا ہے۔