Urdu News

کشمیر کی عشرت اختر انٹرنیشنل وہیل چیئر باسکٹ بال چیمپئن شپ کے لیےمنتخب

بارہمولہ کی عشرت اختر انٹرنیشنل وہیل چیئر باسکٹ بال چیمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی

بارہمولہ کی عشرت اختر انٹرنیشنل وہیل چیئر باسکٹ بال چیمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی

سری نگر، 17 اکتوبر

بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑی عشرت اختر بین الاقوامی وہیل چیئر باسکٹ بال چیمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔عشرت اختر کا انتخاب یہاں سری نگر میں منعقدہ  ٹرائل میں کیا گیا۔

 اپنے انتخاب  پر بین الاقوامی وہیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑی عشرت اختر نے ٹویٹ کیا بین الاقوامی وہیل چیئر باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لیے سری نگر میں منعقدہ سلیکشن ٹرائلز میں مجھے  ٹیم انڈیا میں منتخب کیا گیا ہے۔ آپ کی نیک خواہشات اور حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ۔

Recommended