Urdu News

کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر نے بھی راشد خان کے ساتھ روزہ رکھا

کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر نے بھی راشد خان کے ساتھ روزہ رکھا

کین ولیمسن اور ڈیوڈ وارنر نے بھی راشد خان کے ساتھ روزہ رکھا 

نئی دہلی ،19اپریل (انڈیا نیرٹیو)

آئی پی ایل میں ایک انوکھا واقعہ ہوا جہاں افغانی ٹیم کے کھلاڑی راشد خان کے ساتھ کین ولیمسن اور وارنر نے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے روزہ رکھا۔اس بات کا انکشاف راشد خان نے اپنے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کر کے کیا ہے جس میں ولیمسن اور وانر سے وہ روزے کی کیفیت کے بارے میں دریافت کرتے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق انڈین پریمئر لیگ میں شامل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن اور آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے ساتھی افغان کرکٹرس کے ہمراہ روز رکھا ۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کی زینت بنائی ہے۔

آئی پی ایل کی ٹیم سن رائیزر حیدرآباد میں شامل افغان کرکٹر راشد خان، محمد نبی و دیگر ماہِ صیام میں روزے رکھ رہے ہیں ایسے میں کیوی کپتان اور آسٹریلوی کھلاڑی نے بھی ان کے ساتھ روزہ رکھا۔

افطار کے وقت بنائی گئی ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر کہتے ہیں کہ ان کا دن اچھا تھا لیکن انہیں شدید پیاس لگی اور ان کا حلق بھی بالکل خشک ہوگیا ہے۔

راشد خان کین ولیمسن سے روزے کی کیفیت کے بارے میں پوچھتے ہیں جس پر وہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں بہت اچھا لگا۔

راشد خان نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان دونوں لیجنڈس نے آج ہمارے ساتھ روزہ رکھا، ان کے ساتھ افطار کر کے مزہ آیا۔

Recommended