Urdu News

کیرون پولارڈ کو ایم آئی ایمریٹس اور راشد خان کو ملی ایم آئی کیپ ٹاؤن کی کپتانی

کیرون پولارڈ کو ایم آئی ایمریٹس اور راشد خان کو ملی ایم آئی کیپ ٹاؤن کی کپتانی

 کرکٹ کی دنیا میں بادشاہت کی تیاری میں بھارت کا ایم آئی گلوبل

 ابو ظہبی؍ کیپ ٹاون؍ ممبئی

 ایم آئی گلوبل نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کیرون پولارڈ کو ایم آئی ایمریٹس کا کپتان بنانے کا اعلان کیا ہے  جب کہ راشد خان کو ایم آئی کیپ ٹاؤن کی کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

آپ کو بتا دیں ممبئی انڈینز اب صرف ڈومیسٹک میچوں تک محدود نہیں رہی، وہ اس سال کے شروع میں ہی جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات کے لیے اپنی  ٹی۔ 20 ٹیموں کا اعلان کر چکی ہے۔

آپ جنوری 2023 میں شروع ہونے والے  ٹی۔ 20  گیمز کے دوران ممبئی انڈینز ون فیملی،  ایم آئی ایمریٹس اور ایم آئی  کیپ ٹاؤن کے نئے اراکین کو دیکھ سکیں گے۔

ایم آئی گلوبل نے اپنی دونوں ٹیموں کے لیے نہ صرف ملک بلکہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور امید ہے کہ یہ ایم آئی گلوبل ٹیم کامیابی کی نئی جہتیں پیدا کرے گی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے آکاش امبانی نے کہا، “ہمیں 2023 کرکٹ  کھیلوں کے لیے ایم آئی گلوبل ون فیملی کے نئے کپتانوں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ ہمارے کپتانوں میں ٹیلنٹ، تجربہ اور جیتنے کا جذبہ ہے۔

ہمیں یقین ہے کہ پولی اور راشد ہمارے ایم آئی گلوبل کی ہم آہنگی کو بڑھا دیں گے اور اسے کرکٹ کی دنیا میں ایک بڑا برانڈ بنائیں گے۔ یہ دونوں ہماری ایم آئی ایمریٹس اور ایم آئی کیپ ٹاؤن ٹیموں کے کوچز کے ساتھ مل کر ٹیم کو ایک ایسی قوت بنائیں گے جس سے متحدہ عرب امارات اور کیپ ٹاؤن میں کرکٹ شائقین کا دل جیت لیا جائے گا۔

ایم آئی ایمریٹس ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے اور اس میں کرکٹ کی دنیا کے تیز ترین کھلاڑی ڈیان براوو، نکولس پوران، ٹرینٹ بولٹ اور عمران طاہر جیسے  کرک  کی  دنیا کے تیز طرار کھلاڑی موجود رہیں گے جو مل  کر 13 جنوری 2023 کو ایمریٹس شروع ہورہے آئی ایل ٹی20  کھیلوںمیں اپنا دم خم  دکھائیں گے

دوسری جانب راشد خان کی قیادت میں ایم آئی کیپ ٹاؤن ٹیم میں کاگیسو ربادا، ڈیوالڈ بریوس، ریسشی وان ڈیر ڈوسین جیسے جنوبی افریقی فاسٹ باؤلرز کے ساتھ ساتھ جوفرو آرچر، سیم کرن، لیام لیونگسٹون جیسے کرکٹ کی دنیا کے ستارے بھی شامل ہیں۔  جنوبی افریقہ کا ٹی ٹوئنٹی 10 جنوری 2023 کو کیپ ٹاؤن میں شروع ہوگا۔

Recommended