Urdu News

آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرکوہلی کی سرزنش

آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرکوہلی کی سرزنش

آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرکوہلی کی سرزنش

چنئی ، 15 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے کپتان ویراٹ کوہلی کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ کے دوران انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سرزنش کی گئی ہے۔ حیدرآباد کے خلاف میچ میں آو ٹ ہونے کے بعد کوہلی بہت ناراض نظر آئے۔ میچ ریفری وی نارائن کٹی نے کوہلی کی سرزنش کی ہے۔

آئی پی ایل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ’کوہلی کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.2 میں قصوروار پایا گیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی ایک خلاف ورزی پر میچ ریفری کا فیصلہ حتمی ہوتاہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ویراٹ کوہلی حیدرآباد کے خلاف میچ میں صرف 33 رنز بناسکے۔ کوہلی کو وجے ہنڈر نے وجے شنکر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ کوہلی نے اس اننگز میں 29 گیندوں کا سامنا کیا اور چار چوکے لگائے۔ آو ٹ ہونے کے بعد ، گراو نڈ سے باہر جاتے ہوئے کوہلی کافی ناراض نظر آئے۔ انہوں نے ڈگ آو ٹ میں رکھی کرسی پر زور دے بلا مارا۔

حیدرآباد کے خلاف میچ میں ، آر سی بی نے گلن میکسویل کے 59 اور کوہلی کے 33 رنز کی بدولت 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے ، جواب میں حیدرآباد ٹیم کے کپتان ڈیوڈ وارنر (54) اور منیش پانڈے کی بہترین اننگز کے باوجود ( 38) ،ٹیم 20 اوور میں 9 وکٹوں پر 143 رن ہی بنا سکی اور میچ چھ رنز سے ہار گئی۔

Recommended