Urdu News

شاہ رخ کو اپنی طرح کھیلنے دیں: سکاٹ اسٹائرس

شاہ رخ کو اپنی طرح کھیلنے دیں: سکاٹ اسٹائرس

شاہ رخ کو اپنی طرح کھیلنے دیں: سکاٹ اسٹائرس

نئی دہلی ، 30 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا پہلا سیزن کھیلتے ہوئے ، پنجاب کنگز کے نوجوان کھلاڑی شاہ رخ خان نے یہ دکھایا ہے کہ وہ بیٹ کے ساتھ میچ ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اب تک پانچ اننگز میں صرف 103 رنز بنائے ہیں ، حالاں کہ وہ 135.52 کی شرح سے اسکور کررہے ہیں اور گیند کو باؤنڈری کے پارآرام سے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کمنٹیٹر سکاٹ اسٹائرس نے کہا ہے کہ اس نوجوان کھلاڑی پر بہت زیادہ دباؤنہ ڈالاجائے اور انھیں اپنے طریقے سے کھیلنے دیا جائے۔

انہوں نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ سے منسلک شو میں کہا’مجھے لگتا ہے کہ اس کے کندھوں پر بہت دباؤہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ان پر زیادہ دباؤنہ پڑسکے۔ انہیں صرف کھیلنے اور بڑھنے دیں! لوگ مختلف رفتار سے ترقی کرتے ہیں۔ وہ بہترین ہونے کے لیے دو تین سیزن لے سکتے ہیں۔ اس کے بعد وہ ایک قابل اعتماد فنشر ثابت ہوں گے گا۔

اسٹائرس نے شاہ رخ کا موازنہ کیرون پولارڈ سے کرنے پر کہا ’میں کسی کا موازنہ کیرن پولارڈ سے نہیں کرنا چاہتا ، وہ 6 فٹ 5 انچ کے ہیںاور ایک بڑے کھلاڑی ہیں۔ شاہ رخ خان شاید ہاردک پانڈیا کی طرح بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ میں نے شاہ رخ کو بہت دیکھا ہے۔ تمل ناڈو پریمیر لیگمیں وہ ایک طاقتور اسٹرائیکرتھے۔

انہوں نے کہا ’مجھے خوشی ہے کہ انہیں سید مشتاق علی ٹرافی میں تمل ناڈو کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ شاہ رخ خان کو اپنی طرح کھیلنے دیں اور بڑھنے دیں۔

Recommended