پیرس، 30 نومبر (انڈیا نیرٹیو)
ارجنٹائن کے مشہور فٹبالر لیونل میسی نے پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور بائرن میونخ کے اسٹار رابرٹ لیوینڈوسکی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریکارڈ ساتویں بار بیلن ڈی آر جیت لیا ہے۔ میسی اس سے قبل یہ اعزاز 2009، 2010، 2011، 2012، 2015 اور 2019 میں جیت چکے ہیں۔
بیلن ڈی آر کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے ٹویٹ کیا، " یہ ہے فاتح! لیونل میسی نے ساتویں بار بیلن ڈی اور جیت لیا۔ساتویں مرتبہ ایوارڈ جیتنے کے بعد، ارجنٹائن اور پیرس سینٹ جرمین اسٹرائیکر لیونل میسی نے کہا بائرن میونخ کے فارورڈ رابرٹ لیوینڈوسکی واقعی مستحق تعریف ہیں۔ میسی کو پیر کو پیرس میں ہونے والی ایک تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، لیکن انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں لیوینڈوسکی کی طرف سے سخت مقابلے کا سامنا تھا۔
یادرہے کہ فٹ بال کا یہ باوقار ایوارڈ فرانسیسی فٹ بال میگزین بیلن ڈی آر( d'Or Ballon)کی طرف سے دیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ ہر سال کلب اور قومی ٹیم کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے۔ اس کی شروعات 1956 میں ہوئی تھی، یہ ایوارڈ سب سے پہلے اسٹینلے میتھیوز کو دیا گیا تھا۔ تب سے یہ ایوارڈ ہر سال دیا جا رہا ہے۔