Categories: کھیل کود

لیونل میسی نے جیتا ساتویں بار بیلن ڈی آر ایوارڈ ،سوشل میڈیا صارفین نے کیا کہا؟

پیرس، 30 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ارجنٹائن کے مشہور فٹبالر لیونل میسی نے پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور بائرن میونخ کے اسٹار رابرٹ لیوینڈوسکی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریکارڈ ساتویں بار بیلن ڈی آر جیت لیا ہے۔ میسی اس سے قبل یہ اعزاز 2009، 2010، 2011، 2012، 2015 اور 2019 میں جیت چکے ہیں۔

بیلن ڈی آر کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے ٹویٹ کیا، " یہ ہے فاتح! لیونل میسی نے ساتویں بار بیلن ڈی اور جیت لیا۔ساتویں مرتبہ ایوارڈ جیتنے کے بعد، ارجنٹائن اور پیرس سینٹ جرمین اسٹرائیکر لیونل میسی نے کہا بائرن میونخ کے فارورڈ رابرٹ  لیوینڈوسکی واقعی مستحق تعریف ہیں۔ میسی کو پیر کو پیرس میں ہونے والی ایک تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، لیکن انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں  لیوینڈوسکی کی طرف سے سخت مقابلے کا سامنا تھا۔

یادرہے کہ فٹ بال کا یہ باوقار ایوارڈ فرانسیسی فٹ بال میگزین بیلن ڈی آر( d'Or Ballon)کی طرف سے دیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ ہر سال کلب اور قومی ٹیم کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی کو دیا جاتا ہے۔ اس کی شروعات 1956 میں ہوئی تھی، یہ ایوارڈ سب سے پہلے اسٹینلے میتھیوز کو دیا گیا تھا۔ تب سے یہ ایوارڈ ہر سال دیا جا رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago