ممبئی، 16 ستمبر 2022
ممبئی انڈینز نے جنوبی افریقہ کے لیجنڈ کھلاڑی اور دنیا بھر میں اپنی وکٹ کیپنگ کے لیے مشہورمارک باؤچر کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ان کی تقرری آئی پی ایل 2023 سے نافذ العمل ہوگی۔
مارک باؤچر کا وکٹ کیپر، بلے باز کے طور پر طویل اور شاندار کیریئر رہا ہے۔ بحیثیت وکٹ کیپر، ان کے پاس ٹیسٹ میں سب سے زیادہ آؤٹ کرنے کا ریکارڈ ہے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد، وہ جنوبی افریقہ میں اعلیٰ سطح کی کرکٹ فرنچائز ٹائٹنس کے کوچ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ان کے کوچ رہتے ٹیم نے پانچ گھریلو خطاب جیتے۔ 2019 میں، جنوبی افریقہ نے مارک باؤچر کو ہیڈ کوچ مقرر کیا، جہاں ان کی قیادت میں ٹیم نے 11 ٹیسٹ، 12 ون ڈے اور 23 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں جیت حاصل کی۔
ریلائنس جیو انفوکوم کے چیئرمین مسٹر آکاش ایم امبانی نے کہا، مجھے مارک باؤچر کا ممبئی انڈینز میں خیرمقدم کرتے ہوئے بے حد خوشی ہوئی ہے۔
میدان پر ان کی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے اور بطور کوچ اس نے اپنی ٹیم کو بہت سی فتوحات دلائی ہیں۔ مارک ایم آئی کے برانڈ اور میراث کو آگے بڑھائے گا۔
ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ مارک باوچر نے اپنی تقرری کے موقع پر کہا کہ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری ایک اعزاز اور فخر کی بات ہے۔
ممبئی انڈینز کی کامیابیوں نے اسے دنیا بھر کے کھیلوں میں ایک کامیاب فرنچائز کے طور پر قائم کیا ہے۔ میں آنے والے ہر چیلنج کے لیے تیار ہوں۔ ممبئی انڈینز قیادت اور کھلاڑیوں کی ایک مضبوط یونٹ ہے اور میں اس یونٹ میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہوں۔