کھیل کود

ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ ہوں گے مارک باؤچر

ممبئی، 16 ستمبر 2022

ممبئی انڈینز نے جنوبی افریقہ کے لیجنڈ  کھلاڑی اور  دنیا بھر میں اپنی وکٹ کیپنگ کے لیے مشہورمارک باؤچر کو اپنا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ان کی تقرری آئی پی ایل 2023 سے نافذ العمل  ہوگی۔

  مارک باؤچر کا وکٹ کیپر، بلے باز کے طور پر طویل اور شاندار کیریئر رہا ہے۔ بحیثیت وکٹ کیپر، ان کے پاس ٹیسٹ میں سب سے زیادہ آؤٹ کرنے کا ریکارڈ ہے۔

ریٹائرمنٹ کے بعد، وہ جنوبی افریقہ میں اعلیٰ سطح کی کرکٹ فرنچائز  ٹائٹنس کے کوچ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ان کے کوچ  رہتے ٹیم نے پانچ  گھریلو خطاب  جیتے۔ 2019 میں، جنوبی افریقہ نے مارک باؤچر کو ہیڈ کوچ مقرر کیا، جہاں ان کی قیادت میں ٹیم نے 11 ٹیسٹ، 12 ون ڈے اور 23 ٹی ٹوئنٹی  میچوں میں جیت حاصل کی۔

ریلائنس جیو انفوکوم کے چیئرمین  مسٹر آکاش ایم امبانی نے کہا، مجھے مارک باؤچر کا ممبئی انڈینز میں خیرمقدم کرتے ہوئے بے حد خوشی ہوئی ہے۔

میدان پر ان کی کارکردگی غیر معمولی رہی ہے اور بطور کوچ اس نے اپنی ٹیم کو بہت سی فتوحات دلائی ہیں۔ مارک ایم آئی کے برانڈ اور میراث کو آگے بڑھائے گا۔

ممبئی  انڈینز  کے ہیڈ کوچ  مارک باوچر  نے اپنی  تقرری  کے موقع پر  کہا کہ ممبئی انڈینز کے ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری ایک اعزاز اور فخر کی بات ہے۔

ممبئی انڈینز کی کامیابیوں نے اسے دنیا بھر کے کھیلوں میں ایک کامیاب فرنچائز کے طور پر قائم کیا ہے۔ میں آنے والے ہر چیلنج کے لیے تیار ہوں۔ ممبئی انڈینز قیادت اور کھلاڑیوں کی ایک مضبوط  یونٹ ہے اور میں اس یونٹ میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہوں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago