Urdu News

ایم آئی ایمریٹس نے یو اے ای ٹی۔20 لیگ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کیا

ایم آئی ایمریٹس نے یو اے ای ٹی۔20 لیگ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کیا

کیرون پولارڈ، ڈیون  براوو، نکولس پورن، ٹرینٹ بولٹ  ٹیم کا حصہ ہوں گے

ممبئی؍دوبئی،12؍اگست

ایم آئی  ایمریٹس نے آج یو  اے   ای کے انٹر نیشنل   لیگ ٹی۔ 20 کے پہلے  ایڈیشن سے پہلے  اپنی ٹیم کا اعلان کیا۔  ٹیم   ابو ظہبی   میں مقیم ہوگی، اس میں موجودہ اور سابقہ کے  ایم آئی کھلاڑیوں اور#OneFamilyسے جڑے  نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔  ایم آئی ایمریٹس  میں شامل ہونے والے آل  راونڈر  کیرون پولارڈ  اور ڈیون براوو، بھروسے مند  نکولس  پورن  اور تیز گیند باز  ٹرینٹ بورٹ ایم آئی  کی نیلی اور گولڈن جرسی میں نظر آئیں گے۔

ریلائنس جیو کے چیئرمین شری  آکاش  ایم امبانی نے  کہا’’ میں  توانائی سے بھرپور 14 کھلاڑیوں  کے گروپ کو دیکھ کر بہت خوش  ہوں ۔ یہ ہمارے#OneFamilyکا حصہ ہوں گے اور ایم   آئی ایمریٹس کی نمائندگی کریں گے۔ مجھے  خوشی ہے  کہ ہمارے  اہم کھلاڑیوںمیں  سے ایک   کیرون پولارڈ ایم آئی ایمریٹس کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔  ان کے ساتھ ممبئی  انڈینس  کے سابق کھلاڑی ڈیون براوو، ٹرینٹ بولٹ اور نکولس  پورن بھی  ہم سے  دوبارا  جڑ رہے ہیں۔   ایم  آئی ایمریٹس  کے سبھی کھلاڑیوں کااستقبال ہے ۔ ایم آئی کو    تجربہ اور نوجوان  کھلاڑیوں کے توازن قائم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے ، جس سے کھلاڑیوں کی حقیقی صلاحیت  کو سامنے   لاجاسکے   اور  ہمیں ایم آئی  کی طرح کھیلنے میں مدد ملے۔ مداح  ہم سے یہی امید کرتے ہیں۔‘‘

ایم آئی ایمریٹس کے دستے میں  موجودہ اور سابقہ ایم آئی کھلاڑیوں   کے علاوہ کئی   ملکوں   کی نمائندگی کرنے والے نئے  نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔  کھلاڑیوں  کے ساتھ  لیگ کے رہنما اصولوں  کے مطابق کانٹریکٹ کیا گیا ہے ۔  متحدہ عرب امارات  کے مقامی کھلاڑیوں کو  مستقبل  قریب میں ٹیم سے جوڑا جائے گا۔

ایم آئی  ایمریٹس  کے کھلاڑیوں میں   کیرون  پولارڈ  ( ویسٹ انڈیز)، ڈیون براوو ( ویسٹ انڈیز)، نکولس پورن ( ویسٹ انڈیز)، ٹرینٹ بولٹ ( نیوزی لینڈ)، آندرے فلیچر( ویسٹ انڈیز)، عمران طاہر(  جبوبی افریقہ)، سمت  پٹیل ( انگلینڈ)، ول  سمیڈ(  انگلینڈ)  جارڈن تھامپسن ( انگلینڈ) نجیب اللہ زادران ( افغانستان)،  ظہیر خان  ( افغانستان)، فضل  الحق فاروقی ( افغانستان)،  برینڈلی  وہیل(   سکاٹ  لینڈ) اور باس  ڈی  لیڈ (  نیدر لینڈ) کے نام قابل ذکر ہیں۔

اس ہفتہ  کی شروعات میں ممبئی انڈینس نے  ’ ایم آئی ایمریٹس ‘ کے برانڈ سے پردہ اٹھایا تھا۔ ’ ایم آئی ایمریٹس‘  سننے میں’Myایمریٹس‘ سنائی دیتا ہے۔  برانڈ  کی نقاب   کشائی کے ساتھ ہیMIایمریٹس کے سوشل میڈیا   ہینڈل بھی لائیو  ہوگئے ہیں۔

Recommended