Urdu News

ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی میرابائی چانو نے اپنا میڈل وطن عزیز کو وقف کیا

ٹوکیو 2020 اولمپکس کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی میرا بائی چانو دن کے اوائل میں افتتاحی تقریب کے دوران موجود تھیں

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں بھارت کی اسٹار خاتون ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے ملک کے لیے  پہلا تمغہ حاصل کیاہے۔ چانو نے ٹوکیو اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ میں میڈل کے لئے ہندوستان کے 21 سالہ انتظار کو ختم کیا اور ہفتے کے روز چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کا کھاتہ کھولا۔

انہوں نے خواتین کی 49 کلوگرام کیٹگری میں کلین اینڈ جرک میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ چین کی ہاووژیہونے سونے کا تمغہ جیتا۔ اسٹار خاتون ویٹ لفٹر نے اب اپنا تمغہ ملک کے شہریوں کو وقف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خواب کی طرح تھا، جو اب سچ ہوچکا ہے۔ چانو نے اپنے کنبہ، کوچ اور شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

ہفتے کے روز چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد، میرابائی نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا، 'میں یہ تمغہ اپنے ہم وطنوں کے لئے وقف کرنا چاہتی ہوں۔ساتھ ہی  میں ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جنہوں نے یہاں تک پہنچنے کے لئے میری دعائیں کیں۔ میں اپنے کنبہ کوشکریہ کہنا چاہوں گی، خصوصاً  اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں

جنہوں نے میرے لیے بہت قربانی دی اور مجھ پر یقین کیا۔ مجھے سپورٹ  کرنے کے لئے ہماری حکومت، کھیلوں کی وزارت،سائی، آی او اے ، ویٹ لفٹنگ  فیڈریشن، ریلوے، اسپانسرس اور میری مارکیٹنگ ٹیم کا شکریہ، جنھوں نے اس سفر میں مستقل طور پر میرا ساتھ دیا‘۔

منی پور کی  کھلاڑی نے اپنے کوچ کا شکریہ ادا کیا اور کہا، "میں اپنے کوچ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ ان لوگوں نے مجھے بہتحوصلہ دیا اور تربیت میں میری بہت مدد کی۔ ایک بار پھر ملک کے تمام لوگوں کا بہت بہت شکریہ۔ جے ہند‘۔

ہندوستانی ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے اپنی آخری کوشش میں 117 کلوگرام وزن اٹھایا اور انہیں چاندی کے تمغے سے اکتفا کرنا پڑا۔ انہوں نے دوسری کوشش میں 115 کلوگرام وزن اٹھایا۔ حالانکہ پہلی کوشش میں وہ صرف 110 کلوگرام وزن اٹھانے میں کامیاب ہو سکی تھیں۔ اس سے قبل کرنم ملسوری نے سڈنی اولمپکس 2000 میں ویٹ لفٹنگ میں ملک کو کانسے کا تمغہ دلایا تھا۔

Recommended